بنگلہ دیش میں نتن یاہو عرب اتحاد کیخلاف احتجاجی ریلی کی ویڈیو
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ریلی کے شرکا نے عالم اسلام کے لئے ننگ و عار کا سبب بننے والے اسرائیل کے اتحادی عرب ممالک کے سربراہوں کا روپ دھار کر نتن یاہو کے فلسطینی کے خون سے رنگین ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر خوش گپیاں کرتے ہوئے ان عرب سربراہوں کیخلاف نفرت کا اظہار کیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کیخلاف پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں بنگلہ دیش میں احتجاجی ریلی منعقد ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے عالم اسلام کے لئے ننگ و عار کا سبب بننے والے اسرائیل کے اتحادی عرب ممالک کے سربراہوں کا روپ دھار کر نتن یاہو کے فلسطینی کے خون سے رنگین ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر خوش گپیاں کرتے ہوئے ان عرب سربراہوں کیخلاف نفرت کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے اسرائیل کے عرب اتحادی امریکہ کیساتھ مل کر یمن اسلامی کیخلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اہل یمن کو غزہ کے مظلومین کی حمایت سے روکا جاسکے، لیکن اہل یمن کی استقامت پر کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ پوری دنیا سے اہل یمن کی طرف سے غزہ کی حمایت پر داد تحسین دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔
انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اختلاف ہے لیکن ملک کی بقاء کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے، ہم غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلافات ہوں لیکن ایسے موقع پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔