اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا امکان: محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی ) نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 18اور 19 اپریل کو شدید بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی نارووال، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور لاہور شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش سے بجلی کی بندش اور حادثات کا خدشہ ہے۔پنجاب میں ممکنہ شدید موسمی صورت حال کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان میں گرمی، بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
فوٹو: فائلبلوچستان میں گرمی کی لہر برقرار ہے، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور مرطوب ہے۔ بلوچستان کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے اسکولوں میں موسم گرما کی مختصر 10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
اسی طرح سبی اور پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔