بھائی سے ملاقات کا مطالبہ، عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت سات افراد زیر حراست
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بھائی سے ملاقات کا مطالبہ، عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت سات افراد زیر حراست WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے آنے پر پولیس نے عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب، زرتاج گل، حامد رضا، نیاز اللہ نیازی اور دیگر کو ملنے سے روک دیا، علیمہ خان اور بہنیں احتجاج پر بیٹھ گئیں اور جانے سے انکار کردیا بعدازاں سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آج عمران خان سے ملاقاتوں کا دن ہے تاہم آنے والے رہنماں کو روک دیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب گورکھ پور ناکہ پہنچے جہاں پولیس نے انہیں روک لیا۔روکے جانے کے بعد عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف سے بڑا جھوٹا کوئی نہیں، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جو انہوں نے لگائی ہے کتنی دیر تک دے سکتے ہیں؟ روپے کی قدر کم ہونے سے ملک پر 14 ہزار چار سو پچاس ارب قرضہ بڑھا ہے مہنگائی کہاں جارہی ہے ابھی مزید مسائل کھڑے ہونگے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بلوچستان کو کیسے دیں گے؟ یہ سب کا سب جھوٹ ہے حکومت بتائے کون سے فنڈ بلوچستان میں لگائیں گے؟ حکومت جھوٹ بول کر فراڈ کررہی ہے، بلوچستان میں اختر مینگل کا راستہ روکا گیا، قومی اسمبلی میں حکومت کے کسی ایم این اے کو کہا جائے کہ وہ بغیر سیکیورٹی کے بلوچستان جاکر دکھائے، بلوچستان کا وزیر اعلی بغیر سیکیورٹی کے کوئٹہ سے باہر نہیں جاسکتا۔اسی طرح علیمہ خان کو داہگل کے مقام پر پولیس ناکے پر روک دیا گیا، ان کے ساتھ دیگر دو بہنوں کو بھی روک دیا گیا اس پر اہل خانہ نے احتجاج کیا اور کہا کہ اگر آج ملاقات نہیں کرنے دی گئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی آج ہماری ملاقات کرائی جائے گی ہمیں آج پھر روکا گیا ہے اس کا مطلب یہ جھوٹ بول رہے ہیں۔
خاتون رہنما زرتاج گل کو پولیس نے داہگل کے ناکے پر روک لیا اور جیل جانے کی اجازت نہیں دی۔ زرتاج گل نے میڈیا سے کہا کہ ہم نے ان سے کہا عدالتی احکامات اور جیل مینول کے مطابق ہماری آج ملاقات ہے مگر انہوں ںے اڈیالہ روڈ پورا بند کیا ہوا ہے تماشا لگایا ہوا ہے، انہیں اتنا خوف ہے ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دے رہے، عطا تارڑ ایک نالائق انسان غیر سنجیدہ انسان ہے، اگر خوف نہیں تو اڈیالہ روڈ کو کیوں بند کیا ہوا ہے۔صاحبزادہ حامد رضا اور نیاز اللہ نیازی کو بھی داہگل ناکہ پر روک لیا گیا اس پر حامد رضا نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا سوائے اس کے کہ ہم یہاں پرامن طور پر آنے کی کال دیں، لارجر بینچ کے فیصلے آئے، کل چیف جسٹس نے سلمان صفدر کی ملاقات کا کہا لیکن نہیں ملنے دے رہے، عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ملک کی شناخت ہیں ان کے ساتھ یہ رویہ ہے تو پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے؟۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے کچھ لوگ بغیر عدالتی احکامات اور فہرست کے ملاقات کرتے ہیں آپ کو کیوں نہیں ملنے دیتے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا نام کبھی بھی کمپرومائزڈ لوگوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست بھیجتے ہیں ان کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی باقی لوگوں کو ملنے دیا جاتا ہے، پارلیمانی کمیٹی یا سیاسی کمیٹی میں ہم اوتھ لیکر بیٹھتے ہیں لہذا اندر کی باتیں باہر نہیں کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کے متعلق عام رائے ہے کہ وہ کمپرومائزڈ ہیں جو لوگ اندر جاتے ہیں ان کے متعلق سوالات تو موجود ہیں، میں کمپرومائز پر لعنت بھیجتا ہوں۔
عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے داہگل ناکے پر بیٹھ گئیں جس پر پولیس نے زبردستی کارکنوں اور پی ٹی آئی رہنماں کو جگہ خالی کرنے کا کہہ دیا۔ایس پی نبیل کھوکھر کی سربراہی میں پولیس کی اضافی نفری داہگل ناکے پر پہنچ گئی، پولیس کے شورشرابے سے پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ایک پلازا میں پناہ لے لی، پولیس کی بھاری نفری پلازا میں داخل ہوگئی ان میں خواتین پولیس بھی موجود تھیں، پولیس نے پلازا میں موجود خواتین کارکنوں کو باہر نکال دیا تاہم عمران خان کی بہنوں نے باہر آںے سے انکار کردیا۔
پولیس نے پلازا مالک کو طلب کرلیا، پلازا میں قائم دفتر کو فوری تالے لگانے کا حکم دیا، پلازا کا منیجر تالے لے کر پہنچ گیا۔گورکھپور پولیس ناکے پر موجود اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو جیل کی طرف جانے سے پھر روک دیا گیا جس پر عمر ایوب موٹر سائیکل پر راستہ بدل کر جیل کی جانب روانہ ہوگئے اور تمام ناکے توڑ کر داہگل پہنچ گئے، عمر ایوب مقامی پلازا میں داخل ہوگئے جہاں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور زرتاج گل، حامد رضا خان، نیاز اللہ نیازی پہلے سے موجود ہیں۔ بعد ازاں عمرایوب اور علیمہ خان کے درمیان احتجاج سے متعلق مشاورت کی گئی۔
عمر ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں پولیس نے گورکھپور پر روکا تھا، موٹرسائیکل پر مختلف گاں سے ہوتا ہوا دوسرے ناکے پر پہنچا ہوں، یہ لمحہ فکریہ ہے عدلیہ کے لیے، پولیس ریاست کے اہلکار ہیں یہ کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائم کرنی چاہیے، اگر ہماری ملاقات ہوجاتی ہے تو کون سا آسمان زمین پر آجائے گا؟۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے پارٹی اور سیاست پر ہی بات کریں گے اور کیا کریں گے، بانی جو نام دیتے ہیں انہیں ملنے نہیں دیا جاتا۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے پی ٹی آئی رہنماوں کو پکڑ کر قیدی وین میں ڈالنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پولیس نفری پلازا کے اندرونی حصے میں گئی اور تینوں بہنوں علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان، کزن قاسم نیازی سمیت سات افراد کر حراست میں لے لیا، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی حراست میں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7 افراد کو قیدی وین میں ڈالا دیا گیا اور قیدی وین چکری انٹر چینج کی جانب روانہ ہوگئی۔قیدی وین میں بیٹھنے سے قبل عمر ایوب نے کہا کہ یہ دیکھ لیں لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں، یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں، محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان کرپٹ انسان ہے، سب کو دیکھ لوں گا یہ توہین عدالت کررہے ہیں، ہمارے پاس آئینی پوزیشن ہے اور نہتی خواتین ہیں، ہماری ملاقات نہیں کرائی جارہی اور گرفتار کیا جارہا ہے یہ کون سا قانون ہے؟ ہمارے آبا و اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں میری جان حاضر ہے اپنے وزیراعظم کے لیے۔ بعدازاں عمر ایوب نعرے لگاتے قیدی وین میں بیٹھ گئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران خان کی تینوں بہنوں سات افراد
پڑھیں:
شہر قائد؛ ایک گھنٹے میں 3 حادثات، ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کراچی:شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔
قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین ولد احمد کے نام سے کی گئی۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اورنوجوان ماں بیٹا ہیں جب کہ زخمی ہونے والا بھی خاتون کا بیٹا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے واٹرٹینکرکوتحویل میں لینے کےبعد تھانے منتقل کردیا گیا۔
ایس ایچ اوعنایت اللہ مروت کے مطابق حادثے میں جاں بحق و زخمی ماں بیٹے لانڈھی کے رہائشی تھے، تینوں ایک مل میں کام کرتے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ماں بیٹے ایک ہی موٹر سائیکل پرسوارتھے۔ پہلے ان کی موٹر سائیکل کسی دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور اسی دوران عقب سے آنے والا ٹینکر ان پرچڑھ گیا۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع پر سے فرارہوگیا۔
دوسری جانب موچکو تھانے کےعلاقے بلدیہ ناردرن بائی پاس حاجی خواستی گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اوردوسرا زخمی ہو گیا، جنہیں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 28 سالہ شہباز اورزخمی کی شناخت 25 سالہ داؤد ولدیت اسلم کے نام سے کی گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر کے باعث پیش آیا ۔
ساحل تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز 08 کریک وسٹا اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ جہاں جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ یار جان ولد نورمحمد کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص تیز رفتارنامعلوم گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ہے۔