پنجاب پولیس کانسٹیبل کا سکھ یاتریوں کا میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیساکھی میلہ: 7 ہزار سے زیادہ سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ
پنجاب پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس پر پیغام میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال کررہے ہیں۔
پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کے بہترین مظہر، صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور ان کے جذبات امڈ آئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور حفاظت دونوں فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے، شاہد جیسے افسران پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔
پنجاب پولیس کے کانسٹیبل شاہد کا بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کا حضرت میاں محمد بخش کے صوفیانہ کلام سے استقبال، پاکستانی اور انڈین پنجاب کے کلچر کا بہترین مظہر۔ صوفیانہ کلام سے سکھ یاتری مسحور ہوئے اور جذبات امڈ آئے۔
پنجاب پولیس بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور… pic.
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) April 17, 2025
کانسٹیبل شاہد نے سکھ یاتریوں سے گفتگو میں کہا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سکھ یاتری انڈیا سے پاکستان آتے ہیں تو انہیں کسی اور ملک کا ویزا نہیں ملتا، یہاں سکھ یاتریوں کے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے، ہم پنجابیوں نے پوری دنیا کو بتایا ہے کہ ہم دو نہیں ایک ہیں، ہماری روحیں ساتھ دھڑکتی ہیں۔
یاد رہے کہ خالصہ جنم دن اور بیساکھی میلے کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز پیر کے روز گرودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوا جس میں شرکت کے لیے انڈیا سے آنے والے لگ بھگ 6 ہزار یاتری 2 روز قبل پاکستان پہنچے تھے۔
پہلی مرتبہ پاکستان نے اتنی بڑی تعداد میں انڈیا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو ویزے دیے ہیں، اس سے قبل یہ تعداد 2 سے 3 ہزار کے درمیان رہتی تھی جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان سکھ یاتریوں کے حوالے سے موجود معاہدے کے عین مطابق ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب پولیس سکھ یاتری صوفیانہ کلام میاں محمد بخش ننکانہ صاحبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب پولیس سکھ یاتری میاں محمد بخش ننکانہ صاحب سکھ یاتریوں کا پنجاب پولیس کے سکھ یاتریوں کی
پڑھیں:
مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جائے، پارلیمنٹ آئین میں ترمیم کرے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے نظام پر کھل کر بات ہونی چاہیے اور انہیں آئینی تحفظ دینا وقت کی ضرورت ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مقامی حکومتوں کے قیام سے متعلق متفقہ قرارداد منظور کی گئی، جس پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی کاکس میں 80 سے زائد اراکین شامل ہیں، جن میں سے 35 اپوزیشن کے ہیں، جبکہ احمد اقبال چوہدری، رانا محمد ارشد اور علی حیدر گیلانی نے اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی تحفظ اسپیکر پنجاب اسمبلی مقامی حکومت ملک محمد احمد خان