54 سالہ سیف علی خان اور 34 سالہ نکیتا کا رومانٹک سین؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
فلم جیول تھیف کے ریلیز کیے گئے رومانٹک گانے ’’الزام‘‘ میں سیف علی خان اور نکیتا دتہ کی کیمسٹری مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
سیف علی خان اور نکیتا دتہ نے رومانوی نغمے میں اپنی جاندار اداکاری اور جذباتی لگاؤ کے شاندار اظہار سے چار چاند لگا دیئے۔
گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور عمر میں 20 سال کا فرق ہونے کے باوجود دونوں فنکاروں کی زبردست کیمسٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا صارفین کے درمیان سیف اور نکیتا کی عمروں کے درمیان فرق پر بحث چھڑ گئی۔ کسی نے حق میں تبصرے کیے تو کوئی منفی کمنٹس دیتا نظر آیا۔
اس گانے کو شلپا راؤ اور وشال مشرا نے اپنی مدھر آوازوں سے سجایا ہے اور اس کے بول کمار نے لکھے جب کہ موسیقی انیس علی صابری نے دی۔
‘جیول تھیف‘ اسی ماہ نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ایک قیمتی ہیرا چوری کرنے کے واقعے گرد گھومتی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔