پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، جلد سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری ملے گی: سردار کامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار کامران ایوب نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے اور انہی کی محنت سے آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں سدھنوتی کے عوام کو خوشخبری دوں گا۔ آزاد پتن، گوالی نمب، دھاور اور چھ چھے چھن میں جلد سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
سردار کامران ایوب نے کہا کہ میرپور میں ایئرپورٹ کا قیام خوش آئند اقدام ہے، لیکن اس سے زیادہ اہم غریب عوام کو صحت، تعلیم، جدید آئی سنٹرز، یونیورسٹیز اور روزگار کی سہولیات کی فراہمی ہے، جس پر حکومت کو بھرپور توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک کی افواج کمزور ہو جائیں، وہ ملک زیادہ دیر قائم نہیں رہتے۔ آج ہمارے بیٹے، بھائی اور نسلیں بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
سردار کامران ایوب نے آزاد کشمیر کے ریٹائرڈ فوجیوں کے نام ایک کھلا خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور دشمن آزاد کشمیر میں تخریب کاری کے جراثیم پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں اندرونی طور پر انتشار، تخریب اور ذہنی افراتفری میں مبتلا کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، لیکن اس سازش کو ناکام بنانے کی صلاحیت ریٹائرڈ فوجیوں کے پاس موجود ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دولت اور شہرت عطا کی ہے جس پر جتنا شکر ادا کروں، کم ہے۔ سدھنوتی کے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے سردار کامران ایوب نے کہا کہ انہوں نے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اپوزیشن و حکومت دونوں میں بیٹھے سیاستدان عوام کے لیے کوئی عملی کام نہیں کر رہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سردار کامران ایوب نے سدھنوتی کے انہوں نے عوام کو پاک فوج کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
کشمیر کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کا حق ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا، نہ اسلام آباد، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبرپختونخوا اس کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام ہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ برابری کے حق کے لیے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے۔
کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
کشمیر کا فیصلہ نہ اسلام آباد کرسکتا ہے، نہ پنجاب، نہ سندھ، نہ بلوچستان اور نہ ہی خیبر پختونخواہ کرسکتا ہے۔ کشمیر کا فیصلہ صرف و صرف کشمیر کرے گا۔
برابری کے حق کیلئے 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد… pic.twitter.com/D7Vo1uPXKm