تصاویر بشکریہ جیو نیوز

کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے ہوئے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔

مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحرین، بیلاروس، چین سعودی عرب مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکا اور ازبکستان شامل ہوئے۔

بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار ،تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا۔

تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمتِ عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں جو جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم اسپرٹ کو فروغ دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پاک فوج نے کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، انتظامات مکمل

اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز  نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے شروع ہو گا، جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ اجتماع امسال بھی دو حصوں میں ہوگا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر بروز جمعرات کو بعداز  نماز عصر رائیونڈ سندر روڈ پر شروع ہوگا۔ 9 نومبر کو اجتماع دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دیر، باجوڑ، بونیر، چترال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، کراچی کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع، راولپنڈی، اسلام آباد، چکوال، جہلم، اٹک، کشمیر کے تمام اضلاع، لیہ، مظفر گڑھ، کرک کے تمام اضلاع سے تبلیغی جماعت کے ارکان شریک ہوں گے۔

اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13نومبر کو شروع ہوگا جو 16 نومبر بروز اتوار دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گلگت بلتستان کے  مکمل اضلاع، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، بٹگرام، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں، کوہاٹ، بنوں، اورکزئی، کرم، مردان، صوابی، مالاکنڈ جنوبی کے اضلاع کے افراد شریک ہوں گے۔ امسال اجتماع میں 10  لاکھ افراد کے قیام و طعام کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ پاکستان ریلوے اس موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اجتماع کے دوران تمام نان سٹاپ ٹرینیں بھی رائیونڈ سٹیشن پر رکیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجتماع کے شرکاء کیلئے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تاریخوں کا اعلان، انتظامات مکمل
  • کراچی پر حملے کی خبر جھوٹی تھی، جعلی خبریں ہمیں بھی حقیقت لگنے لگیں، بھارتی آرمی چیف کا بیان
  • الریاض میں مشتاق بلوچ کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
  • اجنبی مہمان A11pl3Z اور 2025 PN7
  • تم پر آٹھویں دہائی کی لعنت ہو، انصاراللہ یمن کا نیتن یاہو کے بیان پر سخت ردِعمل
  • عدالت عظمیٰ میں انتظامی تقرریاں، سہیل محمد لغاری رجسٹرار تعینات
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گلگت بلتستان کا 78 واں یوم آزادی کل منایا جائے گا، صدر مملکت شریک ہوں گے