کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جبکہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔
دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
کراچی: منیجنگ ڈائریکٹر سائٹ لمیٹڈ کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
سندھ ہائیکورٹ نے سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف درخواست پر گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔
ہائیکورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عارف احمد زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ تسلی بخش نہیں، انہیں ماضی میں برطرف بھی کیا جاچکا ہے۔
عدالت پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرچکی ہے، سرکاری ملازم کو میمورنڈم آف ایسوسی ایشن کے تحت ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جا سکتا ہے، تاہم موجودہ تقرری بدنیتی پر مبنی ہے۔
عدالت نے گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کی بطور ایم ڈی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے سندھ حکومت کو عبوری طور پر کسی اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی تعینات کرنے کی اجازت دیدی۔
عدالت نے تقرری سے متعلق وضاحت طلب کرلی، عدالت نے ہدایت کی کہ تقرری کی وجوہات پیش کرنے کے لئے کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش ہو۔
عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی۔