کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔
طلال چوہدری نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے، پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
شدید ردِعمل کے بعد فلم "جات" سے متنازعہ مناظر ہٹا دیئے گئے
انہوں نے کہا کہ کل سے پورے پاکستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد اپنے کیے عمل پر شرمندہ ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مارٹن کوارٹر کے قریب فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ 30 سالہ اسلم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کا بتایا جا رہا ہے۔ لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی۔
شریف آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ لانڈھی ریڑھی گوٹھ کے قریب بھی فائرنگ سے 25 سالہ رسول بخش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
تاہم، پولیس فائرنگ کے تمام واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔