باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔
مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درجنوں بکریاں بجلی گرنے سے
پڑھیں:
راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 17 زخمی
راجھستان(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جھالاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے موجود تھے۔ عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے اپنی کلاسز میں موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ریاستی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کر دیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔
Post Views: 10