مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی۔
دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی، ملک بھر کے گر جا گھروں کیلیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا جس کے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔
گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میں پٹرولنگ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب؛ کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا، فصلیں تباہ
سکھر(نیوز ڈیسک) سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا ہے، گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
سیلابی ریلا آنے کے بعد دیہاتیوں کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کندھ کوٹ میں سیلابی پانی سے 80 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے۔ لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
ادھر سجاول کے سیلاب متاثرین اپنے آشیانے کھو بیٹھے ہیں۔ لوگ اب بھوک، پیاس اور بیماریوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
متاثرہ خاندان کسمپرسی اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
Post Views: 4