امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے ہیں۔

سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968 میں اپنے بھائی جان ایف کینیڈی کے قتل سے 5 سال بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا آج جان ایف کینیڈی فائل کے 80 ہزار صفحات جاری کرنے کا اعلان

قاتل کی گرفتاری اور عمر قید کی سزا کے باوجود سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق کئی افواہوں اور تبصروں نے جنم لیا، ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے والد پر فائرنگ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ متعدد لوگ اس میں ملوث تھے تاہم یہ رائے سرکاری تحقیقات سے متصادم ہے۔

امریکی تاریخ کے اس ہائی پروفائل قتل سے متعلق ان دستاویزات کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اس قتل پر نئے سرے سے روشنی ڈالیں گی۔

یہ اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کے تحت کیے گئے ہیں جن میں انہوں نے جان ایف کینیڈی سمیت ملک کی تاریخ سے متعلق خفیہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ROBER KENNEDY جان کینیڈی دستاویزات رابرٹ کینیڈی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جان کینیڈی دستاویزات رابرٹ کینیڈی کینیڈی کے قتل سے جان ایف کینیڈی ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق

پڑھیں:

لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے

دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر اور باجوڑ میں شدید طوفانی بارش جاری ہے جس کے بعد  ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ 2 بھائی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، رابطہ سڑکیں تیز بارش میں بہہ گئیں، بارش سےجی ٹی روڈ پر جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔ باجوڑ میں بھی شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور 2 بھائی پانی میں بہہ گئے۔ ڈوبنے والے ایک بھائی کی لاشنکال لی گئی جب کہ  دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل سے متعلق اعداد وشمار سامنے آگئے
  • جیفری ایپسٹین جنسی اسکینڈل میں ٹرمپ کا نام مزید واضح، اہم انکشافات سامنے آگئے
  • ٹی 20 رینکنگ میں بابر اور رضوان کو دھچکا، نئے کھلاڑی ابھر کر سامنے آگئے
  • اوباما نے 2016 امریکی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق جعلی انٹیلیجنس تیار کی، ٹولسی گیبارڈ کا دعویٰ
  • فرانسیسی خاتون اول سے متعلق دعویٰ امریکی پوڈکاسٹر کو مہنگا پڑگیا، صدر نے مقدمہ کر دیا
  • ایران اور امریکی جنگی جہاز ایک مرتبہ پھر بحر عمان میں آمنے سامنے آگئے
  • کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
  • حماد اظہر منظر عام پر، والد کی نمازِ جنازہ کے لیے لاہور پہنچ گئے
  • کشمیر پر ثالثی سے متعلق پاکستانی رہنما سے جمعہ کو ملاقات ہوگی، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
  • لوئر دیر اور باجوڑ میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں طغیانی، 2 بھائی ریلے میں بہہ گئے