فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
آنے والی بولی وڈ رومانٹک فلم ’ابیر گلال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی وانی کپور نے فواد خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
فلم کی تشہیر کے دوران ریڈ ایف ایم انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وانی کپور نے فواد خان کو نہ صرف خوبصورت بلکہ انتہائی پرکشش شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ فواد خان جیسے فنکار فلمی دنیا کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔
وانی کپور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہوں نے فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور اس تجربے نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
اداکارہ نے فواد کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنا نہایت خوشگوار تجربہ رہا۔ "وہ بہت معاون اور مہربان شخصیت کے مالک ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا،" وانی نے کہا۔
دوسری جانب، فلم *’ابیر گلال‘* کا نیا گانا *’انگریجی رنگ رسیا‘* حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جو چند ہی گھنٹوں میں 28 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا *’خدایا عشق‘* بھی مداحوں میں خوب مقبول ہوا تھا۔
فلم کا ٹیزر اپریل کے آغاز میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ مکمل فلم 9 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فواد خان کی فلم میں شمولیت پر بھارت کی کچھ ہندو انتہاپسند جماعتوں نے فلم کی ٹیم کو دھمکیاں دی ہیں، تاہم پروڈیوسرز اور ہدایتکار اپنی پوزیشن پر قائم ہیں اور مقررہ تاریخ پر فلم ریلیز کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ادھر، بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات جن میں سنی دیول، سشمیتا سین اور امیشا پٹیل شامل ہیں، فواد خان کے فلم میں شامل ہونے کو دونوں ممالک کے درمیان مثبت قدم قرار دے چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وانی کپور فواد خان نے فواد
پڑھیں:
بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
معروف بھارتی فلم ساز، اداکار اور پروڈیوسر بونی کپور کے وزن میں کمی کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا۔
آنجہانی بالی ووڈ فلم اسٹار سری دیوی کے شوہر ان دنوں اپنی نئی تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے، جن میں وہ بے حد اسمارٹ اور دلکش نظر آ رہے ہیں۔
بونی کپور جو کہ برسوں سے موٹاپے کا شکار تھے اب اچانک بےحد وزن کم کر چکے ہیں اور ان کا یہ نیا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بونی کپور نے بغیر جم جائے اپنی صحت بہتر بنائی ہے اور تیزی سے وزن کم کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی فٹنس کا راز ان کی خوراک میں چھپا ہے، جہاں وہ رات کا کھانا ترک کر چکے ہیں اور ڈنر میں صرف سوپ لیتے ہیں۔ جبکہ ناشتے میں وہ صرف پھل، جوس کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دوپہر کے کھانے میں صرف جوار کی روٹی کھاتے ہیں۔
یہ وہ ڈائٹ ہے جس کا مستقل مزاجی سے استعمال کر کے بونی کپور نے وزن بغیر کسی جسمانی مشق یا جم کے کم کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کی اس تبدیلی کو سراہ رہے ہیں تاہم صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بونی کپور نے وزن کم کرنے کیلئے اوزیمپک کا استعمال کیا ہے۔