آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کیساتھ تعلقات کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا۔
گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر آر جے مہوش کو آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کے اسپنر یوزویندر چہل اور دیگر کھلاڑیوں اور اہلخانہ کے ہمراہ ایئرپورٹ سے ٹیم بس تک ساتھ جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
اسی طرح پنجاب کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے دوران بھی مہوش کو چہل کیساتھ فرنچائز کی ٹیم بس میں سوار ہوتے دیکھا گیا تھا۔
آر جے مہوش اپنی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی مسلسل پنجاب کنگز کے میچز میں چہل کی حمایت کرتی اور فرنچائز کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں، جس سے دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افوہوں کو جنم دیا ہے۔
قبل ازیں آر جے مہوش نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بالکل سنگل ہوں اور آج کل مجھے شادی کا تصور سمجھ نہیں آتا، میں صرف اسی سے ڈیٹ کروں گی جس سے شادی کرنا چاہوں۔خیال رہے کہ آر جے مہوش کی 19 برس کی عمر میں منگنی ہوئی تھی تاہم محض 2 سال بعد یعنی 21 سال کی عمر ٹوٹ گئی، جس کی وجہ انکی جانب سے نہیں بتائی گئی۔
رومانوی تعلق:
ادھر اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر یوزویندر چہل کو چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ دیکھا گیا تھا جس کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی۔بعدازاں دونوں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کو محض دوستی ٹھہرایا تاہم مداح انکے رشتے کو دوستی سے زیادہ قرار دے رہے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ر جے مہوش دیکھا گیا
پڑھیں:
شازیہ منظور نے جان بوجھ کر دھکے دے کر ریمپ واک کے دوران اسٹیج پر گرایا، علیزے شاہ
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔
اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔
علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے مزید کہا کہ ایسے رویے کسی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔
انہوں نے میزبان و اداکارہ جگن کاظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اُنہوں نے نہ صرف واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ علیزے کے گرنے پر مذاق بھی اُڑایا، جو غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔
علیزے کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گی اور خود پر ہونے والے ہر ناپسندیدہ سلوک کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔ اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انکی ہمت کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu