اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے والدین تعاون کریں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ انسداد پولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: انسداد پولیو مہم پولیو مہم کے

پڑھیں:

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو  ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم  شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔  انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو  بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی  تھی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • شہباز شریف کا ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
  • وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ