فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان جلد فلم ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، تنازعات کے باوجود فلم کی تشہیری مہم کا آغاز دبئی سے ہو گیا ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم ’عبیر گلال‘ کے میوزک لانچ ایونٹ کی مختلف تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار فواد خان 9 برس بعد بالی ووڈ کی فلم ’عبیر گلال‘ سے بھارتی سنیما کا رخ کر رہے ہیں تاہم ان کی واپسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Global Village القرية العالمية (@globalvillageuae)
بھارتی میڈیا کے مطابق راج ٹھاکرے کی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینہا (ایم این ایس) نے فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز کی مخالفت کر دی ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کی پہلی تشہیری مہم کی تقریب بھارت کے بجائے دبئی میں منعقد کی گئی۔
دبئی کے گلوبل ویلج میں منعقدہ میوزک لانچ ایونٹ میں فلم کی مکمل کاسٹ نے شرکت کی تاہم فواد خان اور وانی کپور کی آن اسکرین جوڑی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی مچی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب سے قبل فلم کا مکمل میوزک البم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا تھا۔
لندن میں فلمائی گئی رومانوی کامیڈی فلم میں فواد خان عبیر سنگھ کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے مدِمقابل وانی کپور جلوہ گر ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض آرتی ایس بگدی نے انجام دیے ہیں اور اس کی شوٹنگ لندن کے دلکش پسِ منظر میں کی گئی ہے۔
یہ فلم 9 مئی 2025ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
اس سے قبل فواد خان آخری بار 2016ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز میں نظر آئے تھے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عبیر گلال فواد خان فلم کی
پڑھیں:
ویسٹ انڈیز سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان
کراچی:ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز یکم، 3 اور 4 اگست کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے امریکہ روانہ ہو گی۔
ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے جن میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلے کرے گی۔
قومی ٹی 20 ٹیم دو گروپوں میں دبئی روانہ ہو رہی ہے۔ پہلا گروپ آج شام ساڑھے سات بجے ڈھاکا سے روانہ ہو گا، جب کہ دوسرا گروپ کل بنگلہ دیش سے دبئی جائے گا۔
دبئی میں مختصر قیام کے بعد ٹیم امریکہ کے لیے روانہ ہوگی جہاں وہ فلوریڈا میں تین میچز کھیلے گی۔