پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں .
تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر بنا دیا گیا ۔ عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی بنا کر دے دیا گیا ۔
عفت عمر ان دنوں اپنے تمام کام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بنے دفتر سے انجام دے رہیں ۔ عفت عمر کو پنجاب بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عفت عمر کو
پڑھیں:
لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار
پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025ء کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈ 2025ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے، ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر شاندار ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔