سیف علی خان نے قطر میں پُرتعیش گھر خرید لیا، قیمت کتنی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اداکار سیف علی خان نے حال ہی میں قطر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک محفوظ، خوبصورت اور بھارت کے قریب واقع ایک بہترین تفریحی مقام قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف نے قطر کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا جہاں انہیں نہ صرف سکون اور تحفظ محسوس ہوا بلکہ گھر جیسا ماحول بھی ملا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قطر میں اپنے لیے ایک گھر خرید لیا ہے۔
سیف علی خان نے بتایا کہ انہوں نے قطر میں ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران قیام کیا، جس دوران وہاں کے طرزِ زندگی، خوبصورت مناظر، عمدہ کھانوں اور پرائیویسی سے بھرپور پُرتعیش ماحول نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود ایک مخصوص رہائشی پراپرٹی نے انہیں ’گھر سے دور ایک اور گھرُ جیسا احساس دیا۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
اداکار کا کہنا تھا کہ چھٹیاں گزارنے یا دوسرا گھر رکھنے کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب اہم ہوتا ہے جو نہ صرف آسانی سے قابلِ رسائی ہو بلکہ محفوظ بھی ہو۔ سیف نے جزیرے کے اندر واقع ایک اور جزیرے کے تصور کو خاص طور پر سراہا اور کہا کہ یہ جگہ ان لوگوں کے لیے مثالی ہے جو پر سکون اور الگ تھلگ ماحول پسند کرتے ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایمن اور منال خان کی اشتہارات سے ہوئی پہلی کمائی کتنی تھی؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ ایمن اور منال خان نے حال ہی میں جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔
اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کے آغاز، مشہور ہونے، پراجیکٹس کرنے، شادی ہونے اور بعد ازاں بچوں کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کھل کر بات کی ہے۔
اداکارہ ایمن اور منال خان نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم گھر پر ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، کوئی مخصوص ڈائٹ پلان یا فٹنس ٹرینر کو فالو نہیں کر رہیں، دن میں کم از کم 1 گھنٹہ اپنی ورزش کو دیتی ہیں اور اس دوران ہم ویڈیو کال پر ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔
ایمن خان نے ماضی کی دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہنوں نے اسکول میں ایک دوسرے کی حاضری تک لگائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو معلوم نہیں تھا کہ کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب ہمیں معلوم ہوا کہ جو کام ہم کر رہے ہیں اس کا معاوضہ کوئی اور وصول کیے جا رہا ہے تو ہم نے اپنے والد کو بتایا۔
ایمن خان نے کہا کہ والد کے نوٹس لینے پر معلوم ہوا کہ جو ہمیں کام دلوا رہے تھے انہی میں سے کوئی شخص ہمارا معاوضہ خود ہڑپ کر جاتا تھا اور ہمیں کچھ نہیں ملتا تھا، بات کرنے پر ہمیں ڈائریکٹ معاوضہ ملنے لگا۔
ایمن خان کے مطابق انہیں اور منال کو ایک گھی کے اشتہار کا ملنے والا پہلا معاوضہ 30 ہزار روپے کا چیک تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہم 30 ہزار روپے حاصل کر کے بہت خوش ہوئے تھے اور والد نے یہ چیک دیکھ کر کہا تھا کہ ہم اسے خرچ نہیں کریں گے بلکہ اسے فریم کر کے اپنے پاس رکھ لیں گے۔
Post Views: 5