بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔

سال 2024 میں بھارتی میڈیا  نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد یہ کردار نبھائیں گے۔ اس کے بعد فلم ’ڈان 3‘ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جس میں فرحان اختر ایک دہائی بعد بطور ہدایتکار واپسی کریں گے۔

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

پہلے فلم میں کیارا اڈوانی کو مرکزی اداکارہ کے طور پر کاسٹ کیا گیا تھا، لیکن اپنے حمل کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ سے الگ ہو گئیں۔ اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریتی سینن ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ جلد ہی معاہدے پر دستخط کرنے والی ہیں۔

بھارتی کے ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زیادہ تر یورپ میں ہوگی اور مقامات پہلے ہی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور ایکشن مناظر کے لیے بین الاقوامی اسٹنٹ ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ شوٹنگ کا آغاز اکتوبر یا نومبر 2025 میں متوقع ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں آر مادھون کی انٹری

ساؤتھ انڈین و بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آر مادھون کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں کہ وہ ایس ایس راجامولی کے میگا پروجیکٹ ‘SSMB29’ کا حصہ ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘SSMB29’ جس میں اداکار مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فی الحال زیرِپروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اسے ہندوستانی سنیما کی اب تک کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Rajesh Kumar Reddy (@rajeshreddyega)


رپورٹس کے مطابق اداکار آر مادھون فلم ‘SSMB29’ میں ایک طاقتور اور کلیدی کردار ادا کریں گے اگرچہ فلم سازوں کی جانب سے ان کی کاسٹنگ کی ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

تاہم اداکار کی فلم میں شمولیت کی قیاس آرائیوں نے مداحوں میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے کیونکہ فلم کی متاثر کن کاسٹ میں آر مادھون کے ساتھ ملیالم اداکار پرتھوی راج سوکمارن بھی شامل ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے کچھ قریبی ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اداکار آر مادھون فلم میں مہیش بابو کے کردار کے لیے ایک مرشد یا سرپرست کا کردار ادا کرسکتے ہیں جوکہ ایک اہم کردار ہوگا۔

آر مادھون کا کردار اور فلم کی تفصیلات
بات کی جائے اداکار آر مادھون کے کردار کی تو ان کے کردار کی مکمل تفصیلات کو میکرز کی جانب سے ابھی تک صیغہ راز میں رکھا گیا ہے کیونکہ یہ فلم کی کہانی کے لیے اہم ہوگا۔

مداحوں کیلئے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ آر مادھون اور ایس ایس راجامولی کے درمیان پہلا تعاون ہے جو ‘باہوبلی’ اور ‘آر آر آر’ جیسی بلاک بسٹر فلموں کی ہدایت کاری کے لیے مشہور ہیں۔

فلم کی شوٹنگ اس وقت متعدد بین الاقوامی مقامات پر جاری ہے جس میں ہندوستانی دیومالائی تھیمز کے عناصر کا امتزاج ہے۔

ذرائع کے مطابق راجامولی مبینہ طور پر ولبر اسمتھ کے ناولز اور بھگوان ہنومان کی کہانی سے اس فلم کے لیےانسپریشن لے رہے ہیں اسلیے یہ فلم خاص طور پر افریقہ کے جنگلات کے پس منظر میں بنائی جا رہی ہے۔

SSMB29 کے بارے میں
فلم ‘SSMB29’ کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوئی تھیجس کیلئے اداکار مہیش بابو اور پریانکا چوپڑا نے پہلے ہی حیدرآباد اور اڈیشہ میں کئی مناظر فلمالیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے بڑے ایکشن سیکونس مکمل ہو چکے ہیں اور آئندہ شوٹس کے لیے انٹرنیشنل مقامات کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔

پروڈکشن ٹیم حیدرآباد میں کاشی (ہندوؤں کے مقدس مقام) کے کچھ حصوں کو دوبارہ بنانے کے لیے وسیع سیٹ بھی تیار کر رہی ہے،کیونکہ کہانی جزوی طور پر اس مقدس شہر میں فلمائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس فلم کو تجربہ کار فلمساز کے ایل نارائنہ ₹1,000 کروڑ کے بجٹ کے ساتھ پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس کی کہانی راجامولی کے والد اور معروف اسکرین رائٹر وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔

فلم میکرز نے ابھی تک فلم کے مکمل پلاٹ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن یہ فلم دیومالا مہم جوئی اور شاندار بصری اثرات کا امتزاج پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہے جس کی ریلیز سال 2027 میں متوقع ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ریا چکرورتی کی وجہ سے بھائی کا کریئر کیسے تباہ ہوا؟
  • ایس ایس راجامولی کی فلم SSMB29 میں آر مادھون کی انٹری
  • فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا ٹریلر؛ ماضی کی معروف ہیروئن ممتاز کا شاندار کم بیک
  • پاکستان کا ٹھوس مؤقف اور بھارت کی آئیں بائیں شائیں: سوشانت سنگھ بھارتی حکومت و فوج پر برس پڑے
  • صدر ٹرمپ بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کریں، بلاول بھٹو
  • ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے
  • ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے
  • بھارت میں سکھوں کے خلاف ماورائے عدالت قتل کی تاریخ
  • گولڈن ٹیمپل پر بھارتی سکھوں کیخلاف کیے گئےآپریشن بلیو سٹار  کو 41 سال مکمل
  • معروف بھارتی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات