پی ایس ایل یا آئی پی ایل؛ رمیز کی زبان پھر پھسل گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
ملتان (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پریزینٹیشن کے دوران انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا ذکر کرنے پر رمیز راجا پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے گزشتہ روز پریزینٹیشن کے دوران ایک معمولی سی غلطی کی، جس نے سوشل میڈیا پر ممیز کا طوفان برپا کردیا۔
میچ کے بعد منعقد ہونیوالی پریزینٹیشن کے دوران رمیز راجا نے غلطی سے ایچ بی ایل آئی پی ایل کہہ دیا جبکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کمنٹری کررہے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا جبکہ صارفین نے خوب میمز بھی بنائیں۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ رمیز صاحب کا دل آئی پی ایل میں ہی رہ گیا ہے۔
دوسری جانب رمیز راجا نے اپنے بیان کو زبانی لغزش قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کو ہی سب سے بہتر لیگ سمجھتا ہوں، ویسے دونوں لیگز کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں بجلی پیدا کرنے والی ملک کی پہلی سڑک تیار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل سوشل میڈیا پی ایس ایل
پڑھیں:
کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
اداکارہ کومل میر جنہوں نے ڈرامہ عہدِ وفا سے شہرت حاصل کی، ان دنوں نئے ڈرامہ سیریل گونج میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا بڑا پروجیکٹ ہے جس میں وہ ممکنہ کاسمیٹک سرجری اور وزن میں اضافے کے بعد نظر آئی ہیں۔
ڈرامہ کی پہلی قسط کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ظاہری شکل اور اداکاری پر تنقید کی جا رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کومل میر کی موجودہ شکل ان کی سابقہ شخصیت سے بےحد مختلف لگ رہی ہے۔
کئی مداحوں نے دعویٰ کیا کہ سرجری کے بعد ان کی خوبصورتی متاثر ہوئی ہے جبکہ اس ڈرامے میں اداکاری کے حوالے سے بھی ناظرین نے مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، "کومل اوور ایکٹنگ کر رہی ہے"، جبکہ دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا، "یہ بوٹاکس فیس کیوں ہے؟"
بعض افراد نے ان کی اداکاری کو غیر فطری اور جذباتی مناظر کو حد سے زیادہ قرار دیا۔ کچھ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ خوبصورت لگتی تھیں۔