دفترخارجہ کے ترجمان کل اہم میڈیا بریفنگ دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اسلام آباد:دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کل اہم میڈیا بریفنگ دیں گے۔اگرچہ جمعرات کو دفترخارجہ کے ترجمان کی ہفتہ واربریفنگ معمول کاحصہ ہے تاہم حالیہ بھارتی اقدامات اور پروپیگنڈے کے تناظرمیں ترجمان دفترخارجہ کی بریفنگ اہمیت اختیارکرگئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کر کے جیوانی سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 5 افغان شہریوں سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 5 کا تعلق پنجاب اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ایک ماہ کے دوران انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث 265 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔