پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
لاہور:ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج درج کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض اور نازیبا مواد کی تشہیر میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لے کر سخت سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے۔ ملزمان کو تمام قانونی شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میں ملوث افراد کے خلاف
پڑھیں:
چناسوامی اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے ہلاکتیں: کوہلی کے خلاف پولیس میں شکایت درج
بھارت کے سماجی کارکن ایچ ایم وینکٹیش نے بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں مچنے والی بھگدڑ والے معاملے میں کرکٹر وراٹ کوہلی کے خلاف کبن پارک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بنگلورو بھگدڑ کیس میں 11 افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ 41 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے آر سی بی کے نکھل سوسالے (ہیڈ آف مارکیٹنگ اور ریونیو) اور سنیل میتھیو (نائب صدر، کاروباری امور)، کرن کمار (سینئر ایونٹ منیجر) اور ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سمنتھ کو 14 دنوں لیے جیل بھیج دیا ہے۔
بنگلورو پولیس کمشنر سیمنتھ کمار سنگھ نے تصدیق کی کہ بھگدڑ کے معاملے میں چند گرفتاریاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں اور ہماری ٹیمیں اس کیس کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہیں اور بالآخر کیس کو سی آئی ڈی کے پاس جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے سی آئی ڈی کے پاس جانے سے پہلے ہماری ٹیم کو جو بھی قانونی کارروائیاں کرنی ہیں وہ کر رہی ہے۔
دریں اثنا بھگدڑ کے واقعے میں 2 متاثرین کی شکایت پر آر سی بی، ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے خلاف مزید 2 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
اس سے پہلے سوسالے، جسے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا، نے اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں درخواست کی تھی۔ تاہم انہیں فوری ریلیف نہیں ملا اور کیس کی سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
بھگدڑ بدھ کی شام کو اسٹیڈیم کے سامنے ہوئی جہاں آر سی بی ٹیم کی آئی پی ایل کی جیت کی تقریبات میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔
مزید پڑھیے: کوہلی جانتے تھے کہ لوگ مررہے ہیں مگر پھر بھی تقریب جاری رہی، سابق بھارتی کھلاڑی نے مزید کیا کہا؟
کرائم برانچ اور بنگلورو پولیس کی مشترکہ کارروائی میں آر سی بی اور ایونٹ مینجمنٹ کے اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی کارروائی 5 جون کو آر سی بی، ڈی این اے انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کے ایس سی اے کے خلاف درج ایف آئی آر کے بعد ہوئی۔
جمعرات کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاست کے ڈی جی پی اور آئی جی پی کو بھگدڑ کے لیے آر سی بی اور ڈی این اے ایونٹ مینیجرز اور کے ایس سی اے کے نمائندوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت دی تھی کیونکہ ان کی جانب سے مبینہ طور پر غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی پی ایل آر سی بی کوہلی کے خلاف تھانے میں درخواست وراٹ کوہلی