2025-09-18@10:32:16 GMT
تلاش کی گنتی: 980
«میں ملوث افراد»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک اور حادثہ رونما ہوا ملیر میں ایک ڈیڑھ سالہ بچہ ڈمپر کے ٹائروں کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات اس واقعے کی کچھ یوں ہے کہ الفلاح تھانے کی حدود ملت ٹائون میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ڈیڑھ سالہ بچہ عون محمد ہلاک جبکہ اس کا ماموں شدید زخمی ہو گیا یہ معصوم بچہ اپنے ماموں کے ہمراہ دادی کے گھر جا رہا تھا حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اور کلینر کو پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کو مشتعل افراد کے چنگل سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا یہ تو ضابطے کی کارروائی تھی مگر اس کے بعد ایس ایچ او رائو عمیر نے جو...
شہر قائد میں پولیس پر حملوں اور اہلکاروں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے، گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک اور اہلکار کو شہید کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار میں تعینات اور رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی سیکیورٹی میں شامل اہلکار صدام حسین کو نامعلوم افراد کریم شاہ روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کانسٹیبل پنکچر کی دکان پر رکا تھا جہاں پر پہلے سے موجود گاڑی میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 5 خولز 9 ایم ایم اور 1 خول 30 بور قبضہ میں لے لیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اہلکار کی شہادت پر...
بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ان دنوں راج کندرا اور اداکارہ شلپا شیٹی 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی کا ہے جس میں ان کی اہلیہ اداکارہ شلپا شیٹی کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔ اس ہائی پروفائل کیس کی تفتیش ممبئی پولیس کی اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے جس میں اب نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے نئے بیان میں بتایا ہے کہ کمپنی کے...
سلیپر سیل کا سراغ لگانے کیلئے پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کر لیا گیا، جس میں انکشاف ہوا ہے...
ڈیفنس خیابان بخاری میں گشت پر مامور گزری تھانے کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کے واقعے اور دیگر پولیس پر حملوں کے حوالے سے جاری تفیتیش میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزری تھانے کی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کے دوران جائے وقوعہ سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول کا مینیوول فرانزک مکمل کرلیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس موبائل پر حملے میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ شہر کے دیگر علاقوں میں پولیس پر حملوں کی متعدد وارداتوں میں سے میچ کر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کے بعد...
فائل فوٹو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا۔گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے، جی بی میں جنگلات کی اچھی صورتحال نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی کو...
راولپنڈی: ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 9 شہریوں کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔ ملزم صدام علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر کے ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدام علی 2019ء میں عید کے موقع پر 9 افراد کو قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا اور گزشتہ 6 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ قتل کے مقدمے کی دفعات کے تحت اس کے خلاف تھانہ صدر جلالپور پیر والا میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری...
راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم میں کرپشن، ناقص کارکردگی اور جعلی اعداد و شمار جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹارگٹ پورا نہ کرنےپر300 کے قریب سینیٹری ورکرز اور سپر وائزرز کو شوکاز جاری کردیے گئے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے دوران 300 کے قریب اہلکار غیر حاضرپائے گئے، غیرحاضراہلکار گزشتہ سال کی ڈینگی مہم کی تصاویر بھیج کر حاضریاں لگواتےرہے اورتنخواہیں وصول کرتے رہے۔ ذرائع محکمہ صحت نے بتایاکہ کرپشن، غیرحاضری پرملازمین کےخلاف کارروائی شروع کردی گئی اور ملوث ملازمین کےخلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ غیرحاضرملازمین کی غفلت سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے گھریلو صارفین کیلیے اگست کے مہینے کے بل معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ قوم سے اپنے مختصر اور اہم بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیں سیلاب متاثرین کی مشکلات کا پورا اندازہ ہے، اس میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی وفاقی حکومت اپنے وسائل سے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کوئی احسان نہیں بلکہ یہ سیلاب متاثرین کا حق ہے، جو گھریلو صارفین جو اگست کا بل ادا کرچکے ہیں انہیں یہ رقم اگلے ماہ کے بل میں واپس کردی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں...
حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کردیے جبکہ وزارت توانائی نے ادا کیے گئے بلوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی معاف کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کر دیے گئے ہیں اور جن لوگوں نے بل ادا کیے انہیں جمع شدہ رقوم واپس ہوں گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف ہونے کے فیصلے پر فوری عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے...
کراچی میں ایک بار پھر اغوا برائے تاوان کی واردات میں پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں شہریوں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کے لیے آنے والے ایک شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور موبائل ویڈیو بنالی جب کہ شہریوں کے ہتھے چڑھنے والے شخص نے خود کو ایس ایچ او کی "پرائیویٹ پارٹی" کا حصہ قرار دیا۔ منظرِعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھے گئے شخص نے اپنی شناخت باسط کے نام سے بتائی، باسط نامی شخص نے ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ضمیر کھاوڑ کی پرائیویٹ پارٹی کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ سلیم چانڈیو صاحب کے ساتھ مل کر شہریوں کو اغوا کیا اور انہیں تھانے کے...
اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج 59 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 700 سے بڑھ گئی، صہیوجی فوج کی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی ظالمانہ کوششوں کے باوجود غزہ میں اب بھی13 لاکھ سے زائد فلسطینی موجود ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ آج صبح سے اب تک ا سرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونےو الوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔ طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ ان میں سے 42 افراد غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی میں شہید ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد کم از...
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر میمن گوٹھ تھانے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل عبدالکریم جوکھیو کے نام سے کی گئی۔ وقوعہ کے بعد موقع سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ وقوعہ پر پہنچے اور بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع خاران کے دور دراز اور پہاڑی علاقے خوکاب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ کر کے تین بھائیوں سمیت چار افراد کو قتل کر دیا، جب کہ چار افراد کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ جاں بحق اور اغوا ہونے والے تمام افراد مقامی خانہ بدوش تھے اور محمد حسنی بلوچ قبیلے کی ایک ذیلی شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ واقعہ بدھ کی صبح خاران شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق کی جانب تحصیل پتکن کے علاقے خوکاب میں پیش آیا۔ متاثرہ خاندان پہاڑی علاقے میں...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران کے دور دراز پہاڑی علاقے خوکاب میں نامعلوم مسلح افراد نے خانہ بدوشوں کے کیمپ پر حملہ کرکے تین بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل اور دیگر 4 افراد کو اغوا کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کو ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاک اور اغوا ہونے والے تمام افراد مقامی ہیں اور محمد حسنی بلوچ قبیلے کی ذیلی شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ دلخراش واقعہ بدھ کو صبح خاران سے تقریباً 70 کلومیٹر مشرق کی جانب تحصیل پتکن کے پہاڑی علاقے خوکاب میں پیش آیا اور مقتولین خانہ بدوش تھے اور خیموں میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ...
خاران(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مقامی زمینداروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد مزید 4 افراد کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی کمیشن نے سیلاب کے باعث ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن معاشی نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے دو ہفتوں میں حتمی نتائج تیار کرے گا، ملک بھر میں سیلاب کے باعث ابھی تک مجموعی طورپر 863 اموات اور 1147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 216 اموات، 625 افراد زخمی، 232 ہاوٴس ہولڈ ڈیمج ہوئے، پنجاب میں ابھی تک 121 لائیو اسٹاک کا نقصان ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 484 اموات، 355 افراد زخمی، 4 ہزار 666 گھروں کونقصان پہنچا، 5 ہزار 460 لائیو اسٹاک ہلاک، 52 پْلوں، 432 کلومیٹر روڈز کونقصان پہنچا۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ فوی طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس ختم کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے، بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی، لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔ رانا تنویر نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے جو ہوسکا...
ڈبلیو ایچ او نے طالبان حکومت سے افغانستان میں زلزلے کے فوری بعد امدادی کارکنان خواتین پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ایک بیان میں کیا گیا جس میں زور دیا گیا کہ خواتین بغیر مرد سرپرست کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد فراہم کریں۔ 1 ستمبر 2025 کو آنے والے زلزلے سے مشرقی افغانستان میں تقریباً 2,200 افراد ہلاک اور 3,600 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ مردوں کی جانب سے امدادی عمل حجاب جیسی پابندیوں کے باعث متاثرہ خواتین تک پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ ڈاکٹر مُکتا شرما، ڈبلیو ایچ او کی افغانستان آفس کی ڈپٹی نمائندہ نے بتایا کہ...
کیف: روس نے یوکرین میں ڈرونز اورمیزائل کے ساتھ اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاک ہوئے جبکہ دارالحکومت کیف کے سرکاری دفاتر میں آگ لگ گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین پر جنگ کا اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔.جس میں دارالحکومت کیف کی مرکزی سرکاری عمارت کو شدید نقصان پہنچا جب کہ حملے میں کم از کم ایک شیرخوار بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملوں میں کئی رہائشی اور شہری علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے شمال،...

طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر
طیب بلوچ ، فیصل حکیم اور غلام رسول قمر و دیگر صحافیوں پر تشدد کا مقدمہ علمیہ خان ، نعیم پنجوتہ سمیت چالیس نامعلوم افراد پر درج ، ایف آئی آر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کا معاملہ ، تھانہ صدر بیرونی میں علیمہ خان ، نعیم پنجھوتہ و دیگر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دی تھی ۔ جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ میں دیگر میڈیا...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے غیر قانونی یہودی آبادکاروں پر پیر کی صبح مسلح حملے میں 6 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ راموت جنکشن پر پیش آیا جہاں دو فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد ازاں ایک بھری ہوئی بس میں گھس کر مسافروں کو نشانہ بنایا۔ موقع پر موجود ایک سکیورٹی اہلکار اور ایک عام شہری کی جوابی کارروائی میں دونوں حملہ آور مارے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دونوں حملہ آوروں کا تعلق مغربی کنارے سے تھا، فائرنگ کے بعد اسرائیلی پولیس اور فوج کے سیکڑوں اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
چین کا 2060 تک PM2.5 ارتکاز سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی توقع بیجنگ () “صاف ہوا اور نیلے آسمان کا بین الاقوامی دن” ہے۔ حال ہی میں، چین میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے نمائندہ دفتر کی میزبانی میں “صاف ہوا اور نیلے آسمان کے بین الاقوامی دن” کی خصوصی سرگرمی بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چین میں اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے نشاندہی کی کہ فضائی آلودگی موجودہ دور میں ماحولیاتی حوالے سے صحت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ فضائی آلودگی سرحدوں سے بالاتر ہے اور فضاء کا تحفظ ہر فرد کی ذمہ داری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر شخص صاف ہوا میں سانس لے رہا ہے۔ ماضی میں، بیجنگ دنیا بھر میں...
جماعت اسلامی پاکستان کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے شمالی علاقہ جات میں ماحولیاتی تباہی کا ذمہ دارجنگلات کی بے دریغ کٹائی کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتوں کے فنانسرز اور بااثر افراداس کٹائی میں ملوث ہیں۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، محفوظ مستقبل، آبی وسائل کا مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی مسائل میں اضافے کی بنیادی وجہ حکومتوں کی ناکام پالیسیز اور مفاد پرست عناصر کی پشت پناہی ہے۔ درختوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔پانی کا بحران جماعت اسلامی کےری بلڈ پاکستان منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ ارلی وارننگ سسٹم نہ لگانا سنگین...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پاکستان اپنی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2025-27 مہم کا آغاز ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کے خلاف کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 12 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی جس میں 2 ٹیسٹ، 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے شامل ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا جو اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ، انٹرنیشنل...
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں خواجہ سرا زیشانے کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ خواجہ سرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ایس ایچ او عمر نواز 2 کانسٹیبلز کے ہمراہ گشت پر نکلے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دونوں پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، 103 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں جعلی طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو...
لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(سب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او...
ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او کرم ملک حبیب کے مطابق یہ حملہ علاقے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ علاقے سے رکن...
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مسافر گاڑی دڑادار سے صدہ جارہی تھی کہ مہورہ کے قریب گھات لگائے بیٹھے افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے میں موقع پر ہی 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ Post Views: 4
خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسافر گاڑی پر ہونے والے حملے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد نے ضملہ کردیا جس میں ؐلہ 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ضلع لوئر کرم اور صدہ کے قبائل کے درمیان ایک سال کے لیے امن معاہدہ طے پاگیا حملے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ آپ اور آپ...
افغانستان ایک بار پھر ہلا دینے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ گیا ہے، اتوار کی شب مشرقی صوبوں کنڑ اور ننگرہار میں 6.0 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں اب تک 800 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ رات گئے مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجے آیا، جس کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب، پاک افغان سرحد کے نزدیک تھا اور اس کی گہرائی صرف 8 کلومیٹر تھی۔ یہ بھی پڑھیں: کنڑ سمیت مشرقی افغانستان میں ہولناک زلزلہ، ہلاکتیں 500 سے تجاوز کرگئیں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کی دوپہر پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں...
افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک ایسا قانون منظور کیا ہے، جس کی زد میں شعرا بھی آگئے ہیں۔ اب حکومت کے سربراہ کے احکامات یا فیصلوں پر تنقیدی شعر پڑھنے پر پابندی کے ساتھ ساتھ رومانوی شاعری پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی قانون سازی ہفتے کے روز سرکاری گزٹ میں شائع ہوئی اور اس میں شاعری کی محافل کے لیے 13 شقیں وضع کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟ قانون کے تحت طالبان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کے احکامات یا فیصلوں پر کوئی تنقید ممنوع ہے، نیز لڑکوں اور لڑکیوں کی تعریف یا ان...
کوئٹہ: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کرلیا۔ طوریلائی عرف عبداللہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم ایجنٹ ہے جسے 6 افغان باشندوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندوں میں نعیم اللہ، مظہر محمد، گلاب خان، ولی خان، امین اللہ اور ولید اللہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزم طوریلائی کے قبضے سے موبائل فون برآمد ہوا جس سے انسانی اسمگلنگ سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزم انسانی اسمگلر نور اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹ طوریلائی اور نور اللہ افغان شہریوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ملزم دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے غیر قانونی بارڈر...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے دوبارہ ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ امور، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان کو امریکا میں مطلوب شہریوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جب کہ بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات، کوسٹ گارڈز اور فرانزک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام امریکی سفیر نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں...
پشاور: لوئر دیر میں باراتیوں سے بھری گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے ہاتن درہ گاؤں ڈھیری میں گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ باراتیوں سے بھری یہ گاڑی اچانک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی...
ضلعی انتظامیہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اگست 2025 کو ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرفیو کے دوران تحصیل برمل اور شکئی میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ متاثرہ راستے درج ذیل ہیں، وانا-تیارزہ گیٹ-کرب کوٹ-تنائی-عزیز آباد چوک تا درگئی پل، شکئی- انزر چینہ تا وانا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت،...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے دس کلو ہیروئن اور ڈرون ریکور ہوا، منشیات اسمگلنگ میں ملزم کے ساتھ پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی ملوث ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ منشیات دوسرے ملک اسمگل کرنے کیلئے آج کل ڈرون کا استعمال ہوتا ہے، منشیات کی اسمگلنگ کے کام میں بڑے بااثر لوگ ملوث ہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہ کہ آج ملزم کو ضمانت دی تو یہ مفرور ہو جائے گا، ملزم سزا سے خوفزدہ...
کراچی: چار لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا گھر نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس نے عبد الطیف کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبد الطیف لاپتا نہیں بلکہ صوبائی وزیر کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔ عدالت نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے...
شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی پر واقع فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کی حالت تشویشناک ہے۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق فقیرہ گوٹھ میں قائم ہوٹل پر بیٹھے عثمان دارو اور بھتیجے سلام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے۔ دونوں شدید زخمی پرائیویٹ لوگ تھے جو کہ مبینہ طور پہ معلومات اکٹھا کرتے تھے جن کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقہ پولیس کے مطابق عثمان عرف دارو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے جس کی تصدیق و ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ فائرنگ میں دو راہگیر بھی مبینہ طور پہ معمولی زخمی ہوئے۔ واقعہ میں ملوث اشخاص کی ابتدائی معلومات ملی ہے جس کی شناخت...
پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور: ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں شدت آگئی ہے۔ فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق صرف آج صبح سے اب تک مزید 64 فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں بچے اور امداد کے منتظر افراد بھی شامل ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے پانچ افراد کو نشانہ بنایا جو خوراک حاصل کرنے کے لیے جی ایچ ایف کے فوڈ ڈسٹری بیوشن پوائنٹ کے قریب موجود تھے۔ اس سے قبل بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں امداد کے متلاشی کئی فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 62 ہزار 686 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 57 ہزار 951...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اپنےایک بیان میں عظمیٰ بخارینے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا کس کو چھوڑنا ہے۔ یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔ جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب...
النومْ اخو الموت۔ (نیند، موت کی بہن ہے) لیکن ہر صبح زندگی شروع کرتے ہوئے چائے کی پیالی کیا کردار ادا کرتی ہے؟ سبحان اللہ۔ طلوع ہوتا ہوا مہربان سورج اور نرم گرم بستر اور ہاتھ میں چائے کی پیالی۔ جی چاہتا ہے کہ وقت یہیں رْک جائے۔ نیند اور کام کے درمیان ایک جنت۔ اور حوروں کے بکھیڑے سے بھی دور۔ خود کے ساتھ ایک جشن۔ نیوٹن اور ایچ جی ویلز کے مشاہدات کا تصور کریں۔ اگر نیوٹن کے ہاتھ میں سیب کے بجائے چائے کی پیالی ہوتی تو وہ ’’کشش ثقل‘‘ کی بجائے ’’کشش بستر‘‘ پر توجہ دیتا۔ اور ویلز کی ٹائم مشین کا واحد مقصد ؎ اے وقت ذرا تھم جا! آثار یہ سارے ہیں اْس شخص...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر...
لودھراں: پشاور سے آکر لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی اور ٹریک پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کے انجن سے جا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر خوفناک مناظر دیکھنے میں آئے، مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے...
اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے مبینہ روابط اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام پر سروس سے جبری طور پر برخاست کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مہر گل لودھی—جو ماضی میں مندرہ کے ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں—کو ابتدائی طور پر افغان شہری سے مشتبہ تعلقات کے باعث معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ افغان شہری کو ملک بدر کیے جانے سے پہلے متعلقہ پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، ایس پی صدر کی...
لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لودھراں(آئی پی ایس ) ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نے حادثے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتریں، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریلوے حکام کے مطابق...
لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں. حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے، وزیر ریلوے نےحادثےکی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی 4 بوگیاں رات گئے لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سےاتریں. حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 33 زخمی ہوگئے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ مسافر ٹرین کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا تھا.متاثرہ بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے. ٹرین کے ڈھائی سو مسافروں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے۔ مختلف ٹی وی پروگرامز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف واضح ہے کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں اور جوڈیشل کمیشن بنا دیں، اگر ثابت ہو جائے کہ منصوبے میں تحریک انصاف ملوث تھی تو ہم ضرور معذرت کر لیں گے، مصالحت اور معذرت سے پہلے ثابت کریں کہ تحریک انصاف کسی طرح نو مئی کرنے میں شامل تھی؟ وگرنہ معذرت وہ کریں جنہوں نے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے۔...
پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 2مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرموجود ہیں اور پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو چکی ہے جس...
راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے میں سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کے دوران بدنام زمانہ انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم عامر شاہ مارا گیا۔ ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ملزم کے ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے تاہم علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ملزمان کو مشکوک جان کر ناکہ بندی کے دوران سی سی ڈی ٹیم نے روکنے کی کوشش کی تھی۔ سی سی ڈی ٹیم کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، اسپتال منتقلی کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سی سی ڈی اہلکار محفوظ رہے۔ ملزم عامر شاہ راولپنڈی اور سرگودھا میں قتل کے 12مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا۔ ملزم نے...
لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین کو حادثہ، 20 مسافر زخمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکالا گیا جبکہ دیگر بوگیوں سے بھی زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں کے مطابق زخمیوں میں سے ایک شخص اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:گھوٹکی...
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز کوہاٹ (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقع ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
ملتان: لودھراں میں عوام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ ٹرین حادثے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں سے 2 مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کا بتانا ہے کہ ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس پشاور سےکراچی جارہی تھی جبکہ...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔...
ویب ڈیسک: کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین تاندہ ڈیم پر پکنک منانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع...
لودھراں: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہو گئی، لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی۔ ٹریک پر کھڑی مال گاڑی کے انجن سےجا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر خوفناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا...
فائل فوٹو لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس او کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی، ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ ناظر تقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علمدار رضوی و لاپتا شیعہ عزادار اظہر عباس کی اہلیہ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری شہر قائد میں اربعین حسینیؑ کے مرکزی جلوس عزاء میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر باجماعت نماز ظہرین کے بعد جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے احتجاج میں مرد و خواتین، لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچے بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں...

فیصلو ں میں تاخیرکمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.سپریم کورٹ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے عدلیہ میں فیصلوں میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسی روش عوام کے اعتماد کو مجروح کرتی ہے، قانون کی حکمرانی کو کمزور بناتی ہے اور خاص طور پر ان کمزور اور بے سہارا افراد کو نقصان پہنچاتی ہے جو طویل مقدمہ بازی برداشت نہیں کرسکتے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ فیصلوں میں تاخیر شدید معاشی اور سماجی اثرات مرتب کرتی ہے، یہ سرمایہ کاری کو روکتی ہے، معاہدوں کو بے معنی بنادیتی ہے اور عدلیہ کی ادارہ جاتی ساکھ کو کمزور کرتی ہے یہ ریمارکس انہوں نے عبدالاسلام خان کی اپیل کی...
احتجاجی مظاہرے میں آئی ایس او کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی، ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ ناظر تقوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علمدار رضوی و لاپتا شیعہ عزادار اظہر عباس کی اہلیہ نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ عزاداران کے اہلخانہ کا احتجاج کراچی، مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں جبری گمشدہ شیعہ...
کوئٹہ: زیارت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے تین وکلا زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ سے فیصل قریشی ایڈووکیٹ، نثار احمد ایڈووکیٹ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کی وجہ دو گروہوں کے درمیان اراضی پر تنازع ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ایکسائز اہلکار شہید اور ہوٹل مالک زخمی ہو گیا کردیا۔پولیس کے مطابق درابن روڈ مفتی محمود چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں اہلکار ناشتہ کررہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا، واقعہ میں 2 ایکسائز اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ہوٹل مالک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی شخص کو مفتی محمود اسپتال منتقل کردیا گیا، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ میدان کے علاقے میں پیش آیا۔ ملبے سے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ Post Views: 7
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے، قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں...
لوئر دیر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر بیٹی سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دیر لوئر کے علاقے اسبنڑ شورشنگ خور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے استاد کو بیٹی سمیت قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول ٹیچر اپنی بیٹی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فائرنگ کے...
لکی مروت(ویب ڈیسک )لکی مروت میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ لکی مروت میں بھانہ منجیوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور گیس حکام موقع پر پہنچ گئے،گیس حکام نقصانات کا تخمینہ لگانےکےبعد مرمت کا کام شروع کریں گے۔ Post Views: 3
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ایپکس کمیٹی نے قومی مقابلہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات 2025 کے نتائج کو حتمی شکل دے دی۔ سیرت نویسی میں نمایاں کام کرنے والوں کو ان نتائج کے مطابق اگلے ماہ 12 ربیع الاوّل کو الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے موقع پر انعامات سے نوازا جائے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن کی زیر صدارت ماہرین تعلیم اور اسلامی سکالرز پر مشتمل ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ دیگر اراکین میں ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر یوسف فاروقی، ڈاکٹر محمد سجاد، ڈاکٹر اکرام الحق یٰسین، ڈاکٹر محی الدین ہاشمی، ڈاکٹر محمد الیاس، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، ڈاکٹر منزہ بتول شامل...
ویب ڈیسک:مستونگ میں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ پولیس کاکہنا ہےکہ نامعلوم افراد دستی بم پھنک کرفرارہوگئے،دستی بم کمپلیکس کےقریب باغیچہ میں پھینکاگیا،پولیس کےمطابق دستی بم حملےمیں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس سےقبل بلوچستان کےشہرسبی میں گرلزکالج کےقریب سنیپ چیکنگ کرنےوالے پولیس اہلکاروں پر دستی بم سےحملہ ہوا ہے،نامعلوم افراد کےحملےمیں اے ایس آئی زخمی ہوگیا،جنہیں ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیاگیا،زخمی پولیس آفیسرکی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
باجوڑ میں آج دن 11 بجے سے رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے.باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر صبح 11 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے. ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کے لیے 107 سرکاری اسکول اور کالجز خالی کروا دیے ہیں۔مشیر اطلاعات...
غزہ :حالیہ عرصے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس نے پوری دنیا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ پیر کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے بیان میں “چار ضروری اقدامات” پیش کیے۔ انہوں نے چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا، فلسطین-اسرائیل مسئلے کے مناسب حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کے تحفظ کے لیے چین کی دانشمندی کا اظہار کیا۔چین کے پیش کردہ “چار ضروری اقدامات” کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر نقطہ موجودہ تنازعے کے...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے سرکاری افسران کے احتساب کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ایک ہی نوعیت کی دوبارہ مالی بے ضابطگی میں ملوث افسران پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک ہی نوعیت کی مالی بے ضابطگی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں زیر بحث لانے کے بجائے سرکاری افسران کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ کرشن میں ملوث افسران کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤٹبلیٹی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، بار بار مالی بے ضابطگی سرکاری افسران کی نااہلی تصور کی جائے گی۔ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ ایک آڈٹ پیرا پر ایک گھنٹہ نہیں لگا سکتے اور کاغذوں کے پلندے اٹھائے نہیں...
زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز زیارت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل درانی کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑدیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی نذر آتش کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہاکہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہراایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر بھی میرے لئے آواز اٹھاتے تھے،وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤتو انہوں نے یہ سوچا کہ اثرزائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں ،پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر...
بھارتی انتہا پسند جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور آر ایس ایس دہشت گردی کی کارروائیاں کروا کر اس کا الزام مسلمانوں پر لگاتے ہیں۔ یشونت شندے کے مطابق 2006 کے مہاراشٹر بم دھماکوں میں وشوا ہندو پریشد کے ایک رکن سمیت دو افراد ہلاک ہوئے تھے، لیکن مسلمانوں کو ملوث کیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام ملزمان کو بری کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس نے مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک مسجد میں بم بنانے کا کام شروع کیا، جس میں تنظیم کے ارکان راکیش ڈھویڈے اور روی...
لاہور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے چھاپہ مارا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُن افراد کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان CCD کے مطابق، ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی ملزمان کی تفصیلات اور الزامات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں، کیونکہ وہ ایک دہشت گردی کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ چھاپہ مکمل شواہد اور قانونی...
آر ایس ایس کے سابق ترجمان یشونت شندے نے انتہاپسند ہندوتوا نظریے پر مبنی بی جے پی اور آر ایس ایس کی مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں کے حوالے سے شدید نوعیت کے انکشافات کیے ہیں۔ شندے کے مطابق آر ایس ایس مسلمانوں کو پھنسانے کے لیے بھارت میں دہشت گرد حملوں کی ہدایات جاری کرتی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹرا میں بم دھماکوں کے منصوبے کو آر ایس ایس سے منسلک افراد کا کارنامہ قرار دیا۔ 2006 میں ناندیڑ میں بم تیار کرتے وقت ہونے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، شندے نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ دراصل آر ایس ایس کے زیر اہتمام بم سازی کی ناکام کوشش تھی۔ شندے نے مزید...
لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
معروف مارننگ شو کی ہوسٹ، اداکارہ اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے لیکن اس بار وجہ ان میں ایک ممکنہ جسمانی تبدیلی ہے۔ شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ معمول سے زیادہ پُرکشش اور خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس کی وجہ شائستہ لودھی کی ناک میں واضح فرق ہے۔ ان کی ستواں ناک کو پلاسٹک سرجری کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ناک کی پلاسٹک سرجری کے بعد اب بہت زیادہ اسٹائلش لگ رہی ہیں۔ کسی نے لکھا کہ شاید یہ بھی بوٹوکس کا کمال ہو۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ پہلے جیسی ہی اچھی لگتی تھیں،...
بنوں (نیوز ڈیسک) بنوں میں بکاخیل تختی خیل میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں مینا خان نامی ایف سی اہلکار شہید جب کہ 3 شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے شہید اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب بنوں ہوید میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنا اور دیرپا امن قائم...
پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جب کہ متعدد عام شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ٹیکسی سٹینڈ کے قریب بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا بازار میں شکئی سٹینڈ کے قریب پولیس وین کے پاس زور دار دھماکا ہوا، ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں 2 پولیس اہلکار زخمی...