الآصف اسکوائر کے قریب گھر میں افغان شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-02-11
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الآصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد نور احمد کے نام سے کی گئی، مقتول افغان شہری اور قصاب تھا۔ مقتول صبح اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا،ملزمان نے پوچھا زرین ہے اہلیہ نے کہا سو رہا ہے ملزمان نے جگانے کو کہا ،مقتول کی اہلیہ نے جگایا اسی اثناء میں ملزمان اندر داخل ہوگئے اور ایک نے خاتون کو پکڑا جبکہ دوسرے نے زرین کو سر میں گولی ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ مقتول قریب ہی کسی دکان پر کام کرتا اور بے اولاد تھا۔دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن:۔ امریکی انتظامیہ نے ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردارہ جہاز “یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون میں امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں پر مشتمل امریکی حملہ آور بیڑا تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔
پینٹاگون ترجمان شان پانیل نے بتایا کہ قومی دفاع و سلامتی کی خاطر امریکی جنوبی کمانڈ نے خطے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نگرانی اور غیرقانونی حرکات و سکنات روکنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی 6 ہزار امریکی سیلرز اور میرین خطے میں موجود ہیں جبکہ امریکی طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں کی تعیناتی سے اس میں 4 ہزار 500 اہلکاروں کا مزید اضافہ ہوجائے گا۔ واضح رہے امریکی طیارہ بردارہ جہاز “یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ” اس وقت بُحیرہ روم میں تعینات ہے اور یہ ابھی واضح نہیں کہ وہ کب تک لاطینی امریکہ پہنچے گا۔