2025-07-26@08:20:07 GMT
تلاش کی گنتی: 845

«میں ملوث افراد»:

(نئی خبر)
      بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔ Post Views: 5
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی، پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔  نوشکی میں بے گناہ 4  اینکر ڈرائیور قتل ،وزیراعلی پنجاب مریم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی ''مسلح افواج نے حال ہی میں جو بلا اشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے کیے، ان میں عام خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔‘‘ ’’اس سنگین جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 'آپریشن بنیان مرصوص‘ کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے۔‘‘ کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟ آئی ایس پی آر نے کہا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت کے حملوں میں 40 شہریوں...
    ---فائل فوٹو سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
      جارحیت کے آغاز سے پوری دنیا سیزفائر کرانے کی کوششیں کررہی تھیں بھارت تیار نہیںتھا پاکستان کے حملے کے بعدبھارتی اپیل پر امریکی وزیرخارجہ نے سعودی وترک حکام سے رابطہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان اور بھارت کے درمیان مکمل اور فوری جنگ بندی کے اعلان کی تصدیق دونوں ممالک نے بھی کردی تاہم اس کی وجہ امریکی صحافی سامنے لے آئے ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے منسلک صحافی نک رابرٹسن نے بھارت کے پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک کر سیز فائر پر رضامند ہونے کی داستان سنادی۔امریکی صحافی نک رابرٹسن نے بتایا کہ جارحیت کے آغاز سے ہی پوری دنیا سیزفائر کرانے کی مسلسل کوششیں کررہی تھیں مگر بھارت تیار نہیں ہو رہا...
    پاکستان کے جوابی حملوں میں 4فضائی اڈوں پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا، صوفیہ قریشی ادھم پور، آدم پور ، پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان، پاکستانی طیاروں نے حملے کیے ، بھارتی ترجمان سیکرٹری خارجہ ، فوجی عہدیداروں کے اترے چہرے ،ایسا محسوس ہوا نقصانات چھپا رہے ہیں، میڈیا بھارتی فوج نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں فضائی حملوں سے دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اس کیلئے پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرے ۔نئی دہلی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ...
    غزہ کی وزارت صحت نے چند گھنٹے قبل اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی فوج کے حملوں میں 52 ہزار 810 افراد شہید ہو چکے ہیں اور 119 ہزار 473 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی فوج کی غزہ کی بنیادی ڈھانچوں پر حملوں کے نتیجے میں تقریباً 85 فیصد پانی اور سیوریج کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ کے پانی کے ادارے نے غزہ کے بنیادی ڈھانچے کی مکمل تباہی کے نتیجے میں ایک انسانی بحران کا انتباہ دیا ہے جس سے 2.3 ملین افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ غزہ کے پانی کے ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی...
    شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے 4 نمبر موبائل مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ اکرام جبکہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ سے 30 سالہ ظفر اقبال زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح و سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ پولیس فائرنگ کے دونوں واقعات کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کا بتا رہی ہیں جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔
    کراچی: واٹر کارپوریشن کے سی ای او نے شہر میں پانی چوری میں ملوث عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کردیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پانی چوری کی روک تھام اور منصفانہ فراہمی سے متعلق موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او واٹر انجینئر اسداللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے اسلام گنج کالونی نزد لسبیلا برج، لیاری ندی، مسرت سنیما ناظم آباد، سیف اللہ بنگش اڈہ اور سلیکا مشین فیکٹری کے سامنے واقع آئس فیکٹری ناظم آباد کا معائنہ کیا اور اس دورے...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پانی کی چوری میں ملوث 2 افسران کو معطل کر دیا۔کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق میئر کراچی نے لسبیلہ برج، لیاری ندی، ناظم آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واٹر کارپوریشن کے افسران کے ہمراہ پانی کی فراہمی اور چوری سے متعلق صورتِ حال کا مکمل جائزہ لیا۔ کراچی کا ٹریفک مسئلہ، مرتضیٰ وہاب نے حنیف عباسی کو خط لکھ دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پاکستان ریلوے کی اراضی پر پارکنگ پلازہ بنانے کی درخواست کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد شہر میں پانی چوری کے خلاف...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔بھارتی فوج نے کہاکہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔(جاری ہے) اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان...
    بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
    کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ "پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے، اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کرنے کیلئے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ہتھیاروں، بارودی سرنگوں اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا ہے۔بھارت نے بہت سے خطرات کو بے اثر کیا، لیکن پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی راستے سے دراندازی کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں اودھم پور، بھوج، پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ میں انڈین فضائیہ کے اڈوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرنل صوفیہ قریشی کا کہنا ہے کہ "پاکستانی فوج مسلسل مغربی سرحدوں پر حملے کر رہی ہے، اس نے بھارت کے فوجی ٹھکانوں...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی...
    پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و...
    ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔  اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ افراد کے موبائل نمبرز کا پتہ چل گیا...
    سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کے 50 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدعنوانی، جرائم پیشہ عناصر سے گٹھ جوڑ اور دیگر سنگین شکایات پر آئی جی سندھ نے سندھ پولیس کے 50 افسران واہلکاروں کومعطل کردیا، کراچی میں طاقتور ترین ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ کو بھی معطل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ایس ایچ او وقار قیصر کو بھی معطلی کا پروانہ تھمایا گیا، آئی جی سندھ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔سب سے زیادہ سکھر اور میرپور خاص رینج کے اہلکاروں کےخلاف ایکشن ہوا، معطل پولیس اہلکاروں کو بلیک کمپنی گارڈن روانہ کردیا گیا، معطل ہونے والوں...
    پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان کچھ میڈیا چینلز کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ کشمیریوں اور مسلمانوں کو مزید بدنام کر سکیں اور انہیں نشانہ بنا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ فاروق عبداللہ کا بیان گمراہ کن ہے اور ایسے وقت میں انتہائی خطرناک ہے جب جموں و کشمیر کے طلبہ اور تاجروں کو پہلے ہی بڑھتے ہوئے خطرات اور حملوں کا سامنا ہے۔ پی ڈی پی کی صدر اور جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پہلگام دہشت گرد حملے میں کشمیریوں کو ملوث قرار دینا...
    ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے افغان کیمپ سپر ہائی وے پر کارروائی کی ہے۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور ایک پاسپورٹ بھی برآمد کیا گیا، ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے چھینے ہوئے موبائل فونز کی خرید و فروخت اور اسلحہ سپلائی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں ایف آئی...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...
    فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جائیں گی غیر قانونی قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا، ذرائع بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا...
    بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد  کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق  فیک انکاؤنٹر کے فوری...
    قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے افسر کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کے اعلیٰ افسر کی اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے لاش برآمد نیب ذرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کے ایک پوش سیکٹر میں رہائش پذیر تھے اور ان پر گھر کے باہر نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ نیب افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس تشدد کی وجوہات معلوم کررہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام آباد پولیس نیب...
    چلی (نیوزڈیسک)چلی اور ارجنٹائن کے جنوبی ساحلوں پر 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔میگیلان کے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا حکم امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈریک پاسیج میں ارجنٹائن کے شہر یوشوایا سے 219 کلومیٹر (173 میل) جنوب میں سمندر کے نیچے تھا جو کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے حکام نے جمعہ کے روز ملک کے انتہائی جنوب میں واقع آبنائے میگیلان کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے انخلاء کا الرٹ جاری کر دیا۔ چلی کی نیشنل سروس فار ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس نے عوام کو پیغام بھیجتے ہوئے کہا...
    — فائل فوٹو کوہستان کے علاقے لوئر کرم میں گزشتہ روز  گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہونے والوں کی آج نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کوہستان حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی نماز جنازہ گاؤں سہال میں ادا کردی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت جانے والی آصف اقبال کی گاڑی کوہستان مٹہ بانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحقمانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے...
    لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے  میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
    لوئرکوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز کوہستان (سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گاڑی کے حادثے میں خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرام پر کوہستان کے علاقے مٹہ بانڈہ میں پیش آیا جہاں راولپنڈی سے گلگت جانے والی ایک مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن کا تعلق راولپنڈی سے بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق یہ دلخراش واقعہ کوہستان کے علاقے مٹہ...
    پنجاب پولیس کے جوان کا اغواء برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے I-11/2 سے غلام حسین نامی شہری کو اغوا کیا گیا،  اسلام آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شہری کے اغواء میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اغوا کاروں نے مغوی کے اہل خانہ سے 90 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے غلام حسین نامی مغوی کو  بازیاب کروا لیا گیا۔ زرائع  نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل عمیر سمیت اغوا میں ملوث گروہ فراش ٹاؤن  سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ ایس ایچ او فواد خالد کی قیادت میں کامیاب آپریشن...
    —فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں آلو سے لدھا ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق آلو سے لدھا ٹرک پنجاب سے کوئٹہ جارہا تھا کہ پشین کی تحصیل نانا صاحب کے علاقے کلی دلسور کے قریب الٹ گیا، حادثے میں متاثرہ ٹرک میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: پانی کا ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیور زخمیکراچی ایئرپورٹ ، کاظم آباد کے قریب پانی کا ٹینکر الٹ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے زروبی میں جائیداد کے تنازع پر نامعلوم افراد نے ماں کو گھر میں جبکہ دو بیٹوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زروبی میں ماں کو گھر کے اندر جبکہ اس کے دو بیٹوں کو کھیتوں میں تھریشر کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی ثاقب خان نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تھانہ ٹوپی کو اطلاع ملی کہ موضع زروبی کے ونڈ لنڈے ڈب میں واقع کھیتوں میں دو افراد کی قتل شدہ لاشیں پڑی ہیں۔ جب وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں دو لاشیں پڑی تھیں، جن کی شناخت محمود...
    18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت نے آج (بدھ) اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 52,400 ہو گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 شہید اور 109 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق، کئی افراد ملبے تلے اور راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,400 اور زخمیوں کی تعداد 118,014...
    برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے بارڈر سیکیورٹی، اسائلم اینڈ امیگریشن بل کے تحت جنسی جرائم کا ارتکاب کرنے والے غیر ملکی شہری برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ہوم آفس نے کہا کہ کسی بھی جنسی جرم میں ملوث ہونے پر سزا پانے والے غیر ملکی کو پناہ گزین اسٹیٹس حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم کر دیا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے ریفوجی کنونشن کے تحت ممالک دہشت گردوں، جنگی جرائم میں اور "خاص طور پر سنگین جرم" کے مرتکب افراد کو پناہ دینے سے انکار کرنے کا حق رکھتے ہیں، برطانیہ میں سنگین جرائم انہیں قرار دیا جاتا ہے جن پر 12...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پاور ہاؤس کے علاقے میں عالمگیر ویلفیئر کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ویلفیئر کے مطابق مطابق زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عباد حسین ولد مرزہ خان، 35 سالہ صدام، 7 سالہ درناز دختر صدام، اور 5 سالہ اویس ولد صدام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش کے مطابق متاثرہ افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جب اچانک ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ جائے...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5افسران کو بدعنوانی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور بدعنوانی میں ملوث 5 سی ڈی اے افسران کو گرفتار کیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں، ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر تھے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 43 پلاٹ غیرقانونی طورپر الاٹ کیے، غیرقانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزمان کو ضمانت قبل...
    بھارتی فوجی افسر کی دہشتگرد کو پاکستان میں حملوں کی ہدایات سے متعلق آڈیو منظر عام پر،ڈی جی آئی ایس پی آر کل دوبارہ تفصیلی بریفنگ دینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی میڈیا کو بریفنگ کے دوران دہشت گرد مجید کو ہائیر کرنے کی آڈیو چلائی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ میجرسندیپ ٹیرر فنانسنگ کی تفصیل بتا رہا ہے، یہ ہیں ریاست دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، کہتے ہیں دہشت گردی کرو اور پھر اسے اچھالو، آئی ای ڈیز کو ڈرونز کے ذریعے بھیجا جاتا ہے، دہشت گردوں کی آن لائن ٹریننگ کی جا رہی ہے, بھارتی میجر کہتا...
    ایف آئی اے کی کارروائی، اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث5 سی ڈی اے افسران گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں،...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے مبینہ طور پر اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کی اور اس دوران مبینہ طور پر کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اسلام آباد کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والے ملزمان میں اصغر علی، راجا شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں، جو سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔ ایف آئی اے نے کہا...
    سٹی 42 :  پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا، جس کے بعد خیبر پختونخوا بار کونسل نے واقعے کے خلاف کل پورے صوبہ میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  پشاور کے علاقے رحمان آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو قتل کردیا ۔  پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ انقلاب کی حدود رحمان آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے وکیل میاں جمال شاہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ دو روز کے لئے جنگ بندی کا اعلان ک مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ والد کے ہمراہ گاڑی میں  شادی ہال سے واپس آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ...
    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک 45سالہ شخص کو اس کے گھر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع کے علاقے کنڈی خاص میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت غلام رسول ماگرے کے نام سے ہوئی ہے۔ غلام رسول کو زخمی حالت میں جی ایم سی ہندواڑہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
    امریکا نے کہا ہے کہ بھارت حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعاگو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور دعاگو ہیں کہ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس سوال پر کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے لیے کردار کی خواہش ظاہر کی تھی، ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا کہ وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
    ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج درج کرلیے گئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق ان عناصر کامقصد معاشرے میں انتشار اور اداروں کے خلاف منافرت پھیلانا ہے پولیس کے مطابق اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملے میں ڈی ائی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں کے دوران پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کر لیے گئے  ۔ پولیس حکام کے مطابق...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی مارکیٹیں ہی نہیں، دیہاتوں اور شہروں کے گلی محلوں کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیں، پوری قوم متحد ہوکر دنیا کو پیغام دے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ ہڑتال کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت شیطانی مثلث ہے، اسرائیل کے گریٹر ریاست بننے کے عزائم واضح ہیں، مسلم دنیا پر مسلط بے حمیت حکمران خاموشی کی چادر تانے ہوئے ہیں، پاکستان میں حکومت تو کیا اپوزیشن بھی ٹرمپ کی آشیر باد چاہتی ہے۔ حکمران طبقہ نے نعوذ باللہ امریکہ کو خدا سمجھ رکھا ہے، یہ کتنے نادان ہیں...
    وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا۔خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق اقدامات پر بحث ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ بین الاقوامی معیار کا ہے اور اس پر جعلسازی ممکن نہیں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی وجہ سے پاکستان کی دنیا میں بدنامی ہوئی: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران و...
    مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے بیسرن میڈوس میں تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق جبکہ 20 شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ناقص انتظامات کی وجہ سے موقع پر ہلاک سیاحوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حالیہ سالوں میں...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کم از کم 5 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقام پر ہونے والے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ 12 کے قریب افراد زخمی ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ کئی برسوں بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑا حملہ ہوا ہے، اب اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ کتنے افراد کی ہلاکت ہوئی...
    پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔ پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور...
     امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے نجی سگنل چیٹ گروپ میں یمن پر امریکی فضائی حملوں کے بارے میں حساس معلومات غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر کردیں۔ نیویارک ٹائمز اور سی این این نے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر نے نجی سگنل چیٹ گروپ میں یمن پر آئندہ امریکی فضائی حملوں کے بارے میں معلومات شیئر کیں جب کہ اس گروپ میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات چیت میں تفصیل سے بتایا گیا تھا کہ کب کیا ہوگا، جب کہ امریکی وزیر دفاع پر غیر مجاز افراد کے ساتھ ایک کمرشل پیغام رسا ایپ  کے ذریعے حساس فوجی معلومات کا اشتراک کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پچھلے مہینے دی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کابل میں پُرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا گیا۔ اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دریں اثناء سید بدر بن محمد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عمانی ہم منصب کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی، علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دو...
    شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب...
    پاکستان اور افغانستان نے کابل ملاقات میں ہونے والے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل پر پرتپاک میزبانی پر افغان قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا، اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے...
    گل شاہ: ٹھٹھہ میں وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی پر حملے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایف آئی آر سندھ ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے عہدیداران اور کارکنوں پر ہوئی ہے۔ایف آئی آر میں ضلعی صدر سید جلال شاہ ، حیدر شورو، حکیم بروھی ، جاوید جانوری ، اور چار دیگر افراد نامزد ہیں۔ گزشتہ روز  وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت کئیل داس کوھستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں نا معلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔  کئیل داس پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو کے بھائی کی تعزیت کرکے اور مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے رہنما عباس عطائی سے ملاقات کرکے جھوک شریف جارہے تھے، اسی دوران نا معلوم افراد نے ٹماٹروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔  حملے کی وجہ سے وفاقی وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اپریل 2025ء) غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بتایا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید نوے فلسطینی مارے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ہلاکتیں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے حملوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج حماس کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ غزہ پٹی میں وزارت صحت کے مطابق کچھ افراد ایسے علاقوں میں بھی مارے گئے ہیں، جو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے زون قرار دیے گئے تھے۔ جنوبی شہر خان یونس میں بھی کم از کم گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ اس...
     لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    غزہ: جمعہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں مزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں سےمزید 64 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دکان پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6  فلسطینی جان سے گئے جبکہ  خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد شہید ہوئے۔ الجزیرہ کے غزہ میں نمائندے کے مطابق جنگ زدہ علاقے کے لوگ "نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں" کیونکہ اسرائیلی بمباری مسلسل جاری ہے اور امدادی سامان کی ناکہ بندی کی وجہ سے والدین کے پاس اپنے بچوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں ہے۔ اقوام...
    یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ کہ تیل کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں میں 74 افراد ہلاک اور 171 دیگر زخمی ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعے کو حوثی باغیوں کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والی تعداد رات بھر کے حملوں سے ہونے والی تباہی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ حملہ 15 مارچ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں شروع ہونے والی امریکی فضائی حملے کی مہم کا سب سے مہلک حملہ ہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ اس حملے میں لوگوں کی ہلاکت کا اندازہ لگانا ناقابل یقین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) پاکستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے اتحادی اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیے گئے تھے۔ پاکستانی پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے، جن میں مظاہرین نے لاٹھیوں سے لیس ہو کر امریکی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی دکانوں پر حملہ کیے اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔ یہ حملے ملک کے بڑے شہروں میں کیے گئے، جن میں جنوبی بندرگاہی شہر کراچی، مشرقی شہر لاہور اور دارالحکومت اسلام آباد شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تک ایسے حملوں میں ملوث کم از کم 178 افراد کو گرفتار کیا...
    ملکمیں حالیہ چند ہفتوں کے دوران غزہ جنگ کے معاملے پر امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں امریکی فوڈ چین کے ایف سی پر 10 سے زائد حملے کیے گئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کے ایف سی کی برانچز پر کم از کم 11 حملے کیے گئے جس میں ملوث 178 افراد کو گرفتار کیا گیا  ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے مضافات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کے ایف سی کا ایک ملازم بھی ہلاک ہوا ہے، اس وقت کوئی احتجاج نہیں ہو رہا تھا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات...
    پاکستان میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز پر حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں گذشتہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چینز کے ایف سی کے خلاف پرتشدد حملوں کے الزام میں 170سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے کم از کم 11ایسے واقعات کی تصدیق کی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شامل ہیں، میں پولیس نے کم از کم 11 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں مظاہرین نے ڈنڈوں سے لیس ہو کر کے ایف سی کی مختلف...
    ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس ہفتے لاہور کے نواح میں واقع ایک کے ایف سی سٹور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں کام کرنے والے ایک ملازم کو قتل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ ہفتوں میں امریکی فاسٹ فوڈ چین (کے ایف سی) کی شاخوں پر ہونے والے 10 سے زائد حملوں کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ ان واقعات سے منسلک درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ حملے امریکہ مخالف جذبات اور اس کے امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مخالفت میں کیے گئے۔ حکام کے مطابق ملک کے بڑے شہروں جن میں کراچی، لاہور اور...
    وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعے میں کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب پی کے 103 پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اور آگ لگادی۔ آگ کے باعث حجرے میں پڑا سامان جل گیا اور کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
    ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چودوان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قاسم خان اور حوالدار جاوید چیمہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے۔ پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔   خضدار میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس Ansa Awais Content Writer
    صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 ) یمن میںراس عیسی بندرگاہ پرامریکی حملوں میں 33 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں متعدد پیرا میڈکس بھی شامل ہیں امریکی فوج کے اس حملے کو ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں پر حملوں کے آغاز کے بعد سے اب تک کا مہلک ترین حملہ قرار دیا جا رہا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاہے کہ امریکی فوج کے ان حملوں کا مقصد حوثی جنگجوﺅں کو ایندھن فراہم کرنے والے ایک بڑے ذریعہ کو تباہ کرنا تھا اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں پینٹاگون نے فوری طور پر حوثیوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد پر کسی بھی قسم کاتبصرہ نہیں کیا ہے.(جاری ہے) امریکی سینٹرل کمانڈ نے”...
    یمن میں بندرگاہ پر امریکی حملوں میں کم ازکم 38 افراد شہید ہوگئے، امریکا نے خبردار کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے بند نہ کیے تو وہ حوثیوں کے خلاف حملے جاری رکھے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے زیر انتظام ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو یمن میں آئل پورٹ پر امریکی حملوں میں کم از کم 38 افراد شہید ہو گئے، جو امریکا کی جانب سے ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں پر اب تک کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہیں۔ امریکا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کے جہازوں پر حملے بند نہیں کیے تو وہ صدر...
    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں  کا بڑا نیٹ ورک اور امن و امان تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس منصوبے کو بے نقاب آئی جی اور وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر داخلہ وقار نور نے بتایا کہ ’’آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کارفرما ہیں، 27 اکتوبر 2024 کو شجاع آباد چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہوئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا جس میں کچھ مشکوک عناصر کی شناخت ہوئی، اس واقعے میں زرنوش نسیم عرف قاسم، اسامہ عرف محمد، اور ہنزلہ عرف الفت مطلوب ملزمان کے...
    آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کا بڑا نیٹ ورک اور امن و امان تباہ کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ اس منصوبے کو بے نقاب آئی جی اور وزیر داخلہ آزاد کشمیر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وزیر داخلہ وقار نور نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں حقوق کی آڑ میں کچھ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے کارفرما ہیں، 27 اکتوبر 2024 کو شجاع آباد چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے میں کانسٹیبل سجاد ریشم شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا جس میں کچھ مشکوک عناصر کی شناخت ہوئی، اس واقعے میں زرنوش نسیم عرف قاسم، اسامہ عرف محمد، اور ہنزلہ عرف الفت مطلوب ملزمان کے طور...
    کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت ملک بھر سے سائبر کرائم ونگ کے 18 افسران کی تعیناتی اور تبادلے کر دئیے گئے۔   تفصیلات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ "جنگ " کے مطابق  گریڈ 18کے افسر محمد احمد زعیم کا حیدر آباد سے تبادلہ کر کے انہیں انچارج سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کیا گیا ہے جو پہلے بھی کراچی میں تعینات رہ چکے ہیں اور سائبر کرائم کے تجربہ کار افسروں میں سے ہیں جبکہ گریڈ 19کے افسر عامر نواز کو کوئٹہ سے تبادلہ کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم زون راولپنڈی ، گریڈ 18 کے افسر حیدر عباس کو راولپنڈی سے...
    جنگ زدہ غزہ میں جہاں ہر طرف تباہی اور بے بسی کا عالم ہے، وہیں ایک گمنام ہیرو ابراہیم علوش روزانہ پانی کی فراہمی کا مشن انجام دے رہے ہیں۔ اپنے پرانے ٹرک میں پانی بھر کر وہ مختلف علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور پیاس سے بلکتے لوگوں تک زندگی کا یہ بنیادی حق صاف پانی پہنچاتے ہیں۔ غزہ میں جاری آبی قلت اب ایک سنگین بحران کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ بمباری سے اجڑے راستے، غیر محفوظ گزرگاہیں اور رسائی کی مشکلات، ابراہیم کے کام کو مشکل ضرور بناتی ہیں لیکن ان کے حوصلے کو توڑ نہیں سکتیں۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی نیوز ٹیم نے ابراہیم کے ہمراہ جبالیہ کا سفر کیا، جہاں ایک پانی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ضلع ناظم ملک اسد خان جاں بحق ہوگئے۔ کوہاٹ میں پنڈی روڈ گمبٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ملک اسد کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا ایک ساتھی زخمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل واضح رہے کہ ملک اسد سابق آئی جی پولیس ملک نوید کے بھائی تھے۔ اس سے قبل ملک اسد کے 2 بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا۔ سابق سی سی پی او پشاور ملک سعد کو پشاور ڈھکی دلگراں کے قریب خود کش بم دھماکا میں شہید کیا گیا، جبکہ سب سے بڑے بھائی  ملک سلیم...
    خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سول جج اور وکیل کو قتل کردیا۔ فائرنگ کا واقعہ رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا، جس میں سول جج ایڈمن محمد حیات اور وکیل خالد خان جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سول جج ایڈمن محمد حیات کسی کام سے پشاور جارہے تھے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا، جبکہ تھانہ رسالپور میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سول جج فائرنگ قتل نامعلوم افراد نوشہرہ وکیل وی نیوز
    ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں موٹروے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    کامران خان : کوہاٹ کے علاقے گنڈیالی کے قریب نامعلوم افراد نے  فائرنگ  کی   فائرنگ سے ملک اسد موقع پر جاں بحق جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے ، سابق  ناظم ملک اسد ایڈیشنل آئی جی ملک سعد شہید کے بھائی تھے پولیس کی بھاری نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی 
    —فائل فوٹو خیرپور کے گوٹھ پنہل کورائی میں دشمنی پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ پشاور، فائرنگ سے ایک عالم دین جاں بحق، دوسرا زخمیدورہ روڈ سفید ڈھیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اعجاز جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والی  بچیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
    حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے،...
    سٹی 42: حافظ آباد قلعہ صاحب سنگھ  میں نامعلوم کار سوار کی جانب سے کم سن بچوں کو زہریلی مٹھائی بانٹی گئی مٹھائی کھاتے ہی 8بچوں کی حالت تشویشناک ہو گئی 3بچے جا ں  بحق  ہوگئے ۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ،8سے زائد بچوں کو مٹھائی  کھلائی گئی جس میں زہر تھا ،مٹھائی کھاتے ہی بچوں کی حالت بگڑ گئی  5بچے ہسپتال میں زیر علاج حالت تشویشناک ہے ،  پولیس نے کارسواروں کا سراغ لگانے کے لیے ناکہ بندی کر دیایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی ہلاکت زہریلی مٹھائی کھانے سے ہوئی،8بچوں کو مٹھائی کھلائی گئی، 3بچوں کی حالت  ابھی بھی تشویشناک ہے حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ...
    کروڑوں روپے کے فراڈ میں بینفشری ہونے پر اداکار نادیہ حسین نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا ، جس میں اہم انکشاف سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ میں نادیہ حسین کے بینفشری ہونے کا معاملے پر اداکارہ بیان ریکارڈ کرانے ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں۔دفتر میں بجلی نہ ہونے سے بیان ریکارڈ کرانے میں کچھ تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اداکارہ نے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ اداکارہ نے 2 صفحات پر مشتمل اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس میں شوہر کی جانب سے دیئے گئے پیسوں پر بیوٹی سلون لگانے کا اعتراف کیا۔اداکارہ نے بیان میں کہا کہ میرے شوہر نے...
    گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری...
    ایک ملزم نے پولیس اہلکار سے اس کا نائن ایم ایم پستول چھینے کی کوشش کی، جس پر پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے باعث پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور مسلح ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، مسلح ملزمان پولیس اہلکار کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او عیدگاہ شعور خان بنگش نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے جوبلی مارکیٹ کے قریب واقع دکان سے بریانی پارسل کروائی اور موٹر سائیکل کے ہینڈل میں لٹکانے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک مذہبی تہوار کے موقع پر جان بوجھ کر یہ تباہی کی گئی، حملے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ اپنی گاڑیوں میں، عوامی ٹرانسپورٹ اور قریبی رہائشی عمارتوں میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے شمالی شہر سومی پر روس کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی شہر سومی کی سڑکوں پر 2 روسی میزائل آگرے جس سے بس اور گاڑیوں میں سوار کئی شہری نشانہ بنے اور ان حملوں کے نتیجے میں کئی گھر اور تعلیمی ادارے منہدم ہوگئے۔ ...
    یوکرین  نے کہا ہے کہ سومی شہر پر روسی بیلسٹک میزائل حملے میں 32 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 32 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی مذمت کی  جب کہ یہ حملہ اس سال یوکرین پر کیے جانے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے، انہوں نے روس کے خلاف سخت بین الاقوامی ردعمل کا مطالبہ بھی کیا۔ یوکرین کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ "صرف بدمعاش ہی ایسا کام کر سکتے ہیں، عام...
    آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، تفتیش مکمل ہونے تک نیٹ ورک کا نہیں بتا سکتے، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ پروایکٹو پولیسنگ کی مدد سے دہشتگردی کے واقعات میں گزشتہ 15 روز میں کمی آئی ہے، پولیس کی ٹیمیں گھر گھر میپنگ کر رہی ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کو طورخم بھیجا...
    دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ پر حملہ آور کون تھے؟ خیبرپختونخوا پولیس کا دہشتگرد نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعویٰ. خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ آئی جی ذوالفقار حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملہ آور ہونے والے دہشتگرد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملہ، ان دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ رواں ماہ فروری میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک...
    ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے، ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش حملے میں...
    پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا ہے۔ آئی جی کے پی ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں، دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ذوالفقار حمید نے بتایا کہ مزید گرفتاریوں کے بعد تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں...
    لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری، اٹک (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر تاریخی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، مارچ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، نائب امیر لیاقت بلوچ، محمد جاوید قصوری، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، سیکرٹری اظہر بلال سمیت دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین نے شرکت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اسرائیل اور امریکہ دونوں کی مذمت کریں اور عوام اسرائیل و امریکہ کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، نیتن یا ہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے ، اگر کوئی چپکے چپکے اسرائیل کے...
    اپنے ایک بیان میں محمد عبد السلام کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کیخلاف ظالمانہ امریکی حملے انسانی جرائم کا واضح ارتکاب ہیں۔ جس سے نہتے شہریوں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے سوا امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہو رہا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے ترجمان "محمد عبد السلام" نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملوں کا مقصد صرف اور صرف صیہونی رژیم کے ہاتھوں غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ امریکی چاہتے ہیں کہ اس نسل کشی کے ذریعے انسانیت کو وحشیانہ دور اور جنگل کے قانون کی طرف لوٹائیں۔ محمد عبد السلام نے کہا کہ ایک ماہ سے...