افغانستان سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے8 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: داخل ہونے کی کوشش
پڑھیں:
ملک ریاض سے ڈیل کی خبریں من گھڑت، عدالتیں فیصلہ کریں گی: سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی طلعت حسین نے ایک اہم ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بااثر کاروباری شخصیت ملک ریاض سے متعلق کسی بھی قسم کی “ڈیل” یا معاملات طے پانے کی خبروں کو سکیورٹی ذرائع نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملک ریاض ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے غبن جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں اور ان سے کسی بھی قسم کے معاہدے یا رعایت کا کوئی امکان نہیں ہے۔
طلعت حسین کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ ملک ریاض کے مستقبل کا فیصلہ صرف عدالتیں اور قانون کریں گے، نہ کہ کوئی خفیہ معاہدہ یا سمجھوتہ۔ ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری کے استعفے اور فوج کے اقتدار پر قبضے سے متعلق افواہیں بھی سراسر جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں ایک منظم مہم کا حصہ ہو سکتی ہیں جن کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے فراہم کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
Malik Riaz deal news is fake, say security sources. The man is wanted in serious cases involving 1000 billion plus Rs fraud. No question of a deal with him. Courts and the law will decide his fate. Also is fake news that the president is resigning and of a coup, say sources.
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) July 7, 2025
Post Views: 2