لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خان صاحب کہتے ہیں عوام گھروں سے نکلیں، لیکن ان کے اپنے بچے تحریک نہیں چلا رہے۔ قوم کے نوجوان جیلوں میں جا رہے ہیں اور ان کے بچے عیش و عشرت میں ہیں۔ سلمان اکرم راجہ جیسے لوگ خود کو انقلابی کہتے ہیں لیکن خود میدان میں نظر نہیں آتے۔ اگر یہ تحریک اتنی ہی کامیاب تھی تو پھر عمران خان کو لوگوں کے نہ نکلنے پر وضاحت کیوں دینی پڑ رہی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے خیبرپی کے  میں کرپشن سکینڈلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’صاف چلی شفاف چلی‘‘ کا نعرہ لگانے والے اب روزانہ کرپشن کی نئی داستانوں میں ملوث نکلتے ہیں۔  حضوری باغ میں پرچم کشائی اور ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق کی رونمائی کی جائے گی۔ یہ دن صرف آزادی کا نہیں بلکہ بھارت کی جنگی شکست کی یاد بھی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پینٹنگ مقابلے میں حصہ لینے والے انٹرن شپ طلبہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر کچھ عناصر اب بھی ملک میں لاشیں گرانے اور بدامنی پھیلانے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن عوام اب ان کے بہکاوے میں آنے والے نہیں۔ پولیس والے انتظار کرتے رہ گئے، کوئی باہر نکلے، مگر فتنہ کی حقیقت سب پر عیاں ہو گئی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات دی ہیں کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات میں پولیس فوری کارروائی کرے۔ ’’چند کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ آج جب الیکٹرانک ٹرام شہر کی سڑکوں پر نظر آتی ہے تو دنیا پوچھتی ہے کہ یہ کون سا ملک ہے، اور ہم فخر سے کہتے ہیں: یہ لاہور ہے!۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان اب تنہا نہیں رہا۔ ٹرمپ کو کشمیر کے متنازعہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا۔ آخر میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوجی اور سویلین شہداء  نے قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار