فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی ٹرمپ سے ملنے نہیں گئے، بلومبرگ کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی ٹرمپ سے ملنے نہیں گئے، بلومبرگ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)معروف امریکی جریدے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے کے پیش نظر امریکی صدر کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
جریدے بلوم برگ کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو عشائیے پر مدعو کیا تھا تاہم مودی نے معذرت کرلی۔ رپورٹ کے مطابق مودی کو اندیشہ تھا کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ان کی ملاقات کرا سکتے ہیں جس سے وہ گریز کر رہے تھے۔بلومبرگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی روز مودی اور امریکی صدر کے درمیان 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماں کے درمیان کشیدگی کا آغاز ہوا۔
اسی تنا وبھرے پس منظر کے بعد بھارت اور امریکا کے تعلقات میں سرد مہری آنے لگی۔ اس کا اثر اس وقت واضح نظر آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو “مردہ” قرار دے دیا۔بعد ازاں، اسی گفتگو کے بعد ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر عائد ٹیرف کو 50 فیصد تک بڑھا دیا۔ جس کا اطلاق 17 اگست ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت وزیراعظم سے بلاول بھٹو کی ملاقات، ملکی سیاسی، امن و امان کی صورتحال پر مشاورت نان فائلرز کیلئے بینک سے رقوم نکلوانے پر عائد ٹیکس میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں پھر اضافہ جولائی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3ارب 20کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں وزیراعظم شہباز شریف کی غزہ پر غیرقانونی قبضے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے غیر... بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے
پڑھیں:
برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر جنرل چارلس واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔ مہمان نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔