نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم بعد میں انہوں نے تردید کردی۔
یہ چہ مگوئیاں اس وقت سامنے آئیں جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔
خیبر پختونخوا کرپشن کا گڑھ بن چکا ، اب محکمہ معدنیات میں نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے: عظمٰی بخاری
ان کا کہنا تھا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں، یہ مگرمچھ ہیں جو اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی گزارتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں اور پھر چولیں مارتے ہیں، یہ بیوروکریسی پاک سرزمین کو پلید کررہی ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے
پڑھیں:
وزیر دفاع سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ خواجہ محمد آصف سے امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹا جانا چاہئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار کو برقرار رکھنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا گیا۔