باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
باجوڑ(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں بدامنی، بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، علمائے کرام، مشران اور عمائدین نے 13 جولائی کو ’امن پاسون‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:صدر محسن نقوی نےاے سی سی کا اجلاس ڈھاکہ میں طلب کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید‘ سب انسپکٹر زخمی
چارسدہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس نے چارسدہ کے علاقے ماجوگی میں اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔ ڈی پی او کے مطابق ملزموں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور سب انسپکٹر زخمی ہو گیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔