جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر اور دیگر گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کی پولیس نے تصدیق کی اور بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی کی گاڑی پر حملہ کیا۔

پولیس کے مطابق ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی حملہ میں محفوظ رہے، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوئے جنکو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔ ڈی پی او کے مطابق ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر اور دیگر عملہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد شرپسند عناصر کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر اور دیگر کے مطابق

پڑھیں:

سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس

سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے آفس کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور وکلاء جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔

حسن رضا پاشا نے اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی استنبول پہنچا ہوں، مجھے ابھی پتا لگا ہے کہ میرے آفس پر فائرنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سیٹ پر چار گولیاں لگی ہیں جہاں میں بیٹھتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس کا ایک اور اہلکار شہید
  • جنوبی وزیرستان: غیر حاضری پر 119 مرد و خواتین اساتذہ معطل
  • سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس
  • فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے سیکڑوں زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • امریکا: پنسلوینیا میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک‘حملہ آور بھی مارا گیا
  • چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • چمن، بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
  • پنسلوینیا میں فائرنگ کا واقعہ، 3 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا