زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
زیارت میں نامعلوم افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز
زیارت (آئی پی ایس )بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل درانی کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔
ڈپٹی کمشنر زیارت ذکا اللہ درانی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اپنے بیٹے منتصر باللہ کے ساتھ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری گئے تھے جہاں علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔انہوں نے بتایاکہ مسلح افراد نے گن مین اور ڈرائیور کو چھوڑدیا۔ڈپٹی کمشنر زیارت کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنرکی سرکاری گاڑی نذر آتش کردی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور اے سی زیارت اور ان بیٹے کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر افضل درانی دو ماہ بعد اپنے سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے والے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ بلدیات کے تمام مالی امور ڈیجیٹل نظام پر لانے کا فیصلہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا کاروباری افراد ہوشیار، ایف بی آر نے تاجروں کیلئے سخت قوانین تیار کر لیے بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کیخلاف تحریک التوا جمع پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسین کراچی، ڈمپر نے بہن بھائی کو کچل دیا، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلا دیئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افراد نے اسسٹنٹ کمشنر مسلح افراد نے میں نامعلوم کمشنر زیارت
پڑھیں:
قلات: فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-3
قلات (آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔