باجوڑ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، اے این پی رہنما مولانا زیب سمیت 2 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں کمپین چلا رہے تھے کہ شنڈنی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنما مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم وکرم پر ہے مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک میں قیام امن کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں اور عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: رہنما مولانا
پڑھیں:
محسن نقوی کی باجوڑ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت، مولانا خان زیب کی شہادت پر اظہارِ افسوس
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ کے قریب فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے۔محسن نقوی نے اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مولانا خان زیب کی شہادت پر اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت ؛اداکارہ سونیا حسین نے تنہا رہنے والی شوبز انڈسٹری کی لڑکیوں کو اکھٹا کردیا
محسن نقوی نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔