ٹارگٹڈ آپریشن: باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں 3 دن کیلئے کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
باجوڑ میں آج دن 11 بجے سے رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے.باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ باجوڑ کی تمام مرکزی شاہراہوں پر صبح 11 بجے سے لے کر رات 11 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے 3 دن کے لیے مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تحصیل لوئی ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تحصیل لوئی ماموند خیبر پختونخوا کرفیو نافذ باجوڑ کی گیا ہے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔