2026-07-24@15:21:43 GMT
تلاش کی گنتی: 894
«تحصیل لوئی ماموند»:
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مزید حملے نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں بلکہ اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار بھی کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لبنان جنگ بندی پراتفاق ہونے کے بعد امریکا، ایران مذاکرات دوبارہ تیز رفتاری سے شروع ہو گئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو خاصی کشیدہ رہی جس میں ٹرمپ نے لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیوں اور بیروت میں ممکنہ حملوں کے منصوبوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے نیتن یاہو...
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طبی کمیٹی نے صیہونی ٹیم کے اس اقدام کو دانستہ طور پر غلط طبی معلومات فراہم کرنا قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی رژیم کے کھلاڑیوں کو جھوٹ بولنے کے باعث سرمائی اولمپکس کے مقابلوں سے نکال دیا گیا۔فارس نیوز کے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق اسرائیلی نشریاتی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا کہ میلان کورتینا سرمائی اولمپکس 2026 کے دوران پیش آنے والے نہایت شرمناک اور غیرمعمولی واقعات میں سے ایک میں، اسرائیل کی لوژسواری (Luge) ٹیم کو ٹیم کے ایک رکن کی جانب سے جھوٹ بولنے کے باعث باضابطہ طور پر مقابلوں سے خارج کر دیا گیا۔ صہیونی رژیم کی تین رکنی ٹیم کو اولمپکس کے آغاز ہی سے مسلسل ہوٹنگ اور مخالفت کا سامنا تھا...
لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حملوں میں حزب اللہ اور اس کی فلسطینی اتحادی تنظیم حماس کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق وادی بقاع میں مختلف مقامات پر اسرائیلی حملوں میں 10 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے نے اس سے قبل بھاری بمباری کے نتیجے میں 6 ہلاکتوں اور 25 زخمیوں کی اطلاع دی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا پہلا مرحلہ مکمل ادھر حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے...
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے بنے جوڈیشل کمیشن نے شہریوں کی جانب سے معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ شہریوں سے معلومات کے حصول کے لیے رجوع کرنے کا آخری روز ہے، کمیشن نے اپنی تحقیقات 8 ہفتوں میں مکمل کرنی ہے، کمیشن تحقیقات کے دوران شہری معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ معلومات کی فراہمی کیلئے ای میل ایڈریس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہری خطوط یا ای میل کے ذریعے کمیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں، شہری کمیشن سے ای میل ایڈریس gpi-coi@shc.gov.pk سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کمیشن کا کہنا ہے کہ اب تک متعدد شہریوں نے بذریعہ خطوط، ای میل کمیشن سے...
ویب ڈیسک: صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سات پشتوں سے کاشتکار ہوں ،کسانوں کو سہولیات کی فراہمی وقت کا تقاضا ہے ۔ وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کی پانی بند کرنے کی دھمکی ایک ٹریلر ہے۔ صدر ملکت نے کہا کہ زرعی شعبے کی بہتری سے ہی ملک ترقی کر سکتاہے،ہمیں پانی کا مؤثر استعمال کرنا چاہیے۔ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بنانے میں سندھ سب سے آگے تھا،کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پرایک وزیراعظم نے کہا کہ ہم کیا کرسکتے ہیں؟ ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنی جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصلے کے تحت زمین کے اندراج کا عمل دوبارہ شروع ہوگا جو 1967 سے معطل تھا، فلسطینیوں کو ملکیت ثابت کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانا ہوں گی۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور غزہ پر تازہ حملوں میں مزید 11 فسلطینی شہید ہوگئے جبکہ لبنان شام سرحد پر ڈرون حملوں میں 4 لبنانی شہید کر دیے گئے۔ ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ
دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایران کے میزائل پروگرام پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر میں فلوریڈا میں ایک میٹنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو یہ بات کہی۔ رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران سے ڈیل نہ ہوسکی تو بیلسٹک میزائل پروگرام پر حملوں کی حمایت کریں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں اقتدار کی تبدیلی بہترین چیز ہوگی جو ہوسکتی ہے، وہ 47 سال سے بس باتیں ہی کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑ اطیارہ بردار جہاز یو...
لکی مروت میں تھانہ تجوڑی کی حدود میں پولیس اور خطرناک مجرم اشتہاری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او جمیل خان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہلاک ہوگیا، جبکہ پولیس پارٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ خطرناک مجرم اشتہاری کفایت اللہ ولد حیات اللہ سکنہ براگی تجوڑی اپنے ٹھکانے پر موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے سپیشل پولیس ٹیم اور لکی مروت پولیس فوری کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ اسپیشل پولیس ٹیم اور مقامی پولیس نفری نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی مجرم اشتہاری نے گرفتاری...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر صارفین پر 18 فیصد نیا سیلز ٹیکس عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ پالیسی تبدیلیوں کے تحت کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔ ایف بی آر حکام کے مطابق بجلی کے بلوں پر پہلے سے لاگو 18 فیصد سیلز ٹیکس تمام گھریلو صارفین پر عائد ہوتا ہے اور یہی ٹیکس سولر سسٹم استعمال کرنے والوں پر بھی لاگو ہے۔ کینیڈا: اسکول اور گھر میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک حکام نے واضح کیا کہ یہ کوئی نیا یا خصوصی ٹیکس نہیں بلکہ وہی معیاری سیلز ٹیکس ہے جو طویل عرصے سے بجلی کے بلوں کا حصہ ہے۔ یہ وضاحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ میں جنگ بندی کو بے معنی کردیا۔حماس کا کہنا ہے ثالثوں کی امن کوششیں اسرائیل کی جانب سے نظر انداز کی جا چکی ہیں، غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں، حماس نے مزید کہا کہ امریکا اور دیگر ثالث ممالک اسرائیل کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے روکیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ واشنگٹن میں شیڈول میٹنگ کیلئے ارکان کو دعوت نامے ارسال کر دیئے ہیں، میٹنگ کی میزبانی امریکی صدر ٹرمپ، بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کریں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ بورڈ آف پیس کے چیئرمین ہیں۔برطانیہ، فرانس اور ناروے سمیت اہم یورپی...
ماسکو: روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں بجلی پیدا اور ترسیل کرنے والے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس نے رات کے وقت یوکرین کے توانائی کے نظام پر حملہ کیا جس میں 400 سے زائد ڈرونز اور مختلف اقسام کے تقریباً 40 میزائل استعمال کیے گئے۔یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میںکہی۔ زیلنسکی نے کہا کہ روس سفارت کاری کا راستہ اختیار کر سکتا ہے لیکن وہ حملوں کو ترجیح دے رہا ہے۔ روس کو سرد موسم کو یوکرین کے خلاف دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خبر رساں...
ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان کا دورہ کرنے والے صدر ازبکستان شوکت مرزا ئیوف نے سینیئر وزرا کے ہمراہ پاکستان کے اہم دفاعی و صنعتی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر شوکت مرزائیوب اور ان کے وفد کا گرمی سے استقبال کیا اور ادارے کا مکمل دورہ کروایا، اس دوران صدر...
ازبکستان کے صدرشوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کادورہ، فیلڈ مارشل نے پاکستانی ڈیفینس پروڈکٹس کا معائنہ کروایا
جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے آج اپنے سینئر وزراء کے ہمراہ گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا سرکاری دورہ کیا۔ مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز صدر اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔ ازبکستان کے صدرشوکت مرزیوئیف کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کادورہ، فیلڈ مارشل نے پاکستانی ڈیفینس پروڈکٹس کا معائنہ کروایا ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے شخص کو عمر قید گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز (GIDS) کا وزٹ جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف اور ان کے سینئیر وزرا کے پاکستان کے سرکاری دورہ کا اہم حصہ تھا۔ دورے کے دوران صد ر کو...
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ ریڈ زون کے راستے سیل کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں میں کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے۔ امن وامان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہے، شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حافی برادری انٹرنیٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260202-01-28 غزہ /اتل بیب /قاہرہ /لندن /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اتوار کے روز اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں2 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جو کہ مسلسل 113 ویں روز بھی سیز فائر کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ فلسطینی میڈیا کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے وسطی غزہ میں وادی غزہ کے گردونواح میں شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی عسکری گاڑیوں نے وسطی قطاع غزہ میں ہی واقع البریج کیمپ کے مشرقی علاقوں کی جانب اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔ اسرائیل نے تقریباً 2 برس بعد غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح سرحدی گزرگاہ کو محدود سطح پر دوبارہ...
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ غزہ و مغربی کنارے میں صیہونی جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ، فلسطین میں اُس 80 سالہ استعماری نسل کُش پالیسی کی واضح علامت ہے جسکی امریکہ، جرمنی و برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک حمایت کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ واضح رہے كہ اسرائیل نے غزہ كی پٹی میں فلسطینی مہاجر کیمپوں، رہائشی علاقوں اور پولیس کے مراکز کو نشانہ بنایا، جس میں 6 بچوں سمیت 30 سے زائد افراد شہید ہو گئے۔ جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے صیہونی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی...
اسرائیل کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے، جو اکتوبر کے عارضی جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں ہونے والے سب سے مہلک حملوں میں سے ایک ہے۔ حکام کے مطابق یہ حملے مختلف مقامات پر کیے گئے اور شہری آبادی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ہلاکتوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی شامل ہے۔ مزید پڑھیں: غزہ: اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید حماس نے اسرائیل کی کارروائیوں کو ’جرائم‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ حملے جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ...
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران آج ہونے والے فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 31 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ سٹی اور خان یونس میں حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حملوں میں حماس اور اسلامی جہاد کے سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم ان دعوؤں کی تصدیق کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 4 زخمی حماس کے ترجمان حازم قاسم نے عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کے یہ...
—جنگ فوٹو این سی سی آئی اے کوئٹہ نے 15 لاکھ روپے کی ’سیکسٹورشن‘ میں ملوث افغانی باشندے کو گرفتار کر لیا، ملزم خواتین کی نازیبا تصاویر کی ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔حکام کے مطابق ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے ’ڈیڈ ڈراپس‘ کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا، ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم کا سراغ میٹا اور اے آئی سے لگایا گیا، خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سیکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق...
عالمی سطح کے نامور سکیورٹی اور سیاسی تجزیہ کار مہند سلومی نے کہا ہے کہ عراق میں لاکھوں بھارتی شہری اسرائیل کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، دوحہ یونیورسٹی میں سکیورٹی اسٹڈیز پروگرام کے اسسٹنٹ پروفیسر اور جرنل آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن مہند سلومی نے قطر میں ایک نجی پروگرام کے دوران بتایا کہ عراق میں تقریباً پندرہ لاکھ بھارتی شہری اسرائیل کے لیے معلومات اکٹھا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جاسوس عراق کے مختلف شعبوں میں سرگرم ہیں، جن میں صحت کا شعبہ اور عراقی فوج شامل ہیں، اور بعض تو صفائی کے عملے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ مہند سلومی کے مطابق اسرائیل نے اس...
پشاور: لکی مروت کے علاقے دلو خیل پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا. جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مقابلہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوا، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کلیم اللہ، خان بہادر اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق تاجہ زئی اور گنڈی خانخیل، لکی مروت سے ہے. مارے گئے ڈاکو مسافر بس میں ڈکیتی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.پولیس نے موقع سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے آپریشن سے متعلق اہل خانہ اور وکلا کو بروقت معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بات اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال تک پہنچ گئی، لیکن اہل خانہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ سہیل آفریدی نے سب سے بڑی تشویش یہ ظاہر کی کہ پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ موجود ہی نہیں، جس سے علاج کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب بیمار ہوئے، ان کا جیل میں معائنہ ہوا ہوگا، لیکن اس بارے میں فیملی اور وکلا کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور...
ایران کے ممکنہ اہداف کا ذکر کرتے ہوئے صیہونی جنرل نے کہا کہ میرے خیال میں ان کے پاس میزائلوں کی تعداد اتنی ہی ہے اور وہ حیفہ سے بیر شیبہ تک میزائلوں کے ایک سلسلے کو فائر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ اسرائیلی زندگی کو مفلوج کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ممتاز صہیونی جنرل نے ایران کے خلاف امریکہ کی طرف سے کسی بھی جارحانہ اقدام کے نتائج پر اسرائیل کے لیے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ خبررساں ادارے تسنیم کے انٹرنیشنل گروپ کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں اور صیہونی حکومت کے لیے تناؤ میں اضافے کے نتائج کے بارے میں عبرانی حلقوں کے تجزیے کے تسلسل میں، عبرانی اخبار معاریف...
اسلام آباد کی جسٹس کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 1:30 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے۔ اجلاس میں ماڈل جیل، جیل اصلاحات، سیف سٹی پراجیکٹ، امن و امان اور مفرور ملزمان کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن، ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد، فیڈرل پراسیکیوٹر جنرل، چیف کمشنر اور ڈسٹرکٹ و سیشن ججز بھی شریک ہوں گے۔ اسلام آباد کے آئی جی بھی اجلاس میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: سندھ ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز مستقل، 2 کو 6 ماہ کی توسیع جسٹس کمیٹی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں...
ایران کی عدلیہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان کے مطابق حمید رضا ثابت اسماعیل پور کو علی الصبح تختۂ دار پر لٹکایا گیا۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ موساد کے ایک ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں حمید رضا کو اپریل 2025 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایرانی عدالتی ویب سائٹ میزان پر دستیاب معلومات کے مطابق عدالت نے حمید رضا ثابت کو اس جرم میں قصوروار قرار دیا تھا۔ عدالت میں ثابت ہوا کہ ملزم نے ایران کے میزائل مقامات پر تخریبی کارروائیوں میں مدد کے لیے آلات خریدے، دھماکا خیز مواد سے لیس گاڑیوں کی...
اسرائیلی ڈرون حملوں میںسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعددا سکولوں کو خالی کروا لیا اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ، تازہ حملوں میں مزید 3فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20افراد زخمی بھی ہوئے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جنگ بندی معاہدے کے بعد 486فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صیہونی حملوں میں 100معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 660 ہو گئی،1 لاکھ 71 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد سکولوں کو خالی کرا لیا، فلسطینی علاقوں میں کریک ڈائون اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت شرقی میں ڈکیتی اور حبس بے جا کے الزام میں ملوث ملزم ابراہیم عدیل باعزت بری، ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ نے ملزم کو بری کیا۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس نے دو گاڑیاں چوری کیں اور ڈرائیوروں کو باندھ کر ویران جگہ پر پھینک دیا۔ پراسکیوشن ملزم کے خلاف اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ مدعی مقدمہ بشارت علی نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گواہوں کے بیان میں تضاد پایا گیا، ملزم کے اعتراف کا کوئی ثبوت نہیں ملا، گاڑیاں برآمد کرنے والی پولیس ٹیم نے کوئی گواہ نہیں بنایا، وکیل صفائیعدالت نے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا۔ اسٹاف...
حماس کی ہتھیار ڈالنے کیلیے غیرمتوقع شرط‘ امریکا‘ اسرائیل سر جوڑ کر بیٹھ گئے,تازہ حملوں میں 3 فلسطینی شہید‘ 20 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260128-01-23 غزہ /تل ابیب /روم /پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت تھم نہ سکی‘ تازہ حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ اسرائیلی ڈرون حملوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔جنگ بندی معاہدے کے بعد سے 486 فلسطینی شہید،1 ہزار 341 زخمی ہو چکے، صہیونی حملوں میں 100 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 660 ہو گئی،1 لاکھ 71 ہزار 419 فلسطینی زخمی ہو چکے۔ ممکنہ طور پرسیکڑوں افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے متعدد اسکولوں کو خالی کرا لیا، فلسطینی علاقوں میں کریک ڈاؤن اور زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا، اسرائیل نے رفاہ کراسنگ محدود طور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے منگل کے روز سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغے جو ممکنہ طور پر کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تھے۔میڈیاذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 50 منٹ پر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مشرقی ساحل کی سمت سمندر میں داغے گئے۔ بیان کے مطابق میزائلوں نے تقریباً 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ادھر جاپان کے کوسٹ گارڈ نے بھی کہا کہ اس نے شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے ممکنہ بیلسٹک میزائلوں کو ٹریک کیا جو چند منٹ بعد سمندر میں گرے۔ جاپان کے مطابق میزائل زیادہ...
تہران: ایران کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ گزشتہ برس جون میں اسرائیل کے ساتھ جنگ میں استعمال کیے گئے میزائلوں کے مقابلے میں اپنی میزائل پاور مزید بہتر کردی ہے۔ ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد میزائلوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائلوں کی صلاحیت اور تعداد 12 روزہ جنگ کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے اور میزائل کی دفاعی صلاحیت مضبوط ہوئی ہے اور جنگ سے حاصل تجربے کی وجہ سے مزید مؤثر ہوگئی ہے۔ بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نیک نے کہا کہ ایران نے...
ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اسٹاف کو رسیوں کے ساتھ باندھ کر پیٹرول پمپ کو آگ لگا دی جبکہ پیٹرول پمپ انتظامیہ نے کہاکہ نامعلوم افراد رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئیں،دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا، سرکاری گندم کی ترسیل میں تاخیر سے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کر کے جو آٹا تیار کیا جا رہا ہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیدا ہوگئے، کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی...
کراچی: شہر قائد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہوسکا، فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالجنید کاکہناہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹاتیارکیاجارہاہے وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کوگندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کومزید بڑھادیاہے،کراچی کی تھوک وخوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیداہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کی ترسیل بروقت نہ ہونے سے متعلق تفصیلات سے بھی کمشنرکراچی کوآگاہ کردیاگیا۔ عبدالجنیدکے مطابق فلور ملوں کوگندم کی بروقت ترسیل کیلیے ڈی آئی جی ٹریفک سے بھی اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بڑے فضائی حملوں کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی ضرورت ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولودومیر زیلنسکی کی قیادت میں یوکرینی وفد سکیورٹی ضمانتوں پر گفتگو کے لیے امریکا روانہ ہوا جہاں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات متوقع ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی حملوں سے شہری علاقوں کو خطرات لاحق ہیں، یوکرینی صدر نے عالمی اتحادیوں سے دفاعی امداد بڑھانے کی اپیل بھی کی۔ ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ
سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید مہنگا کر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گندم اور آٹے کی قیمتوں کا بحران ختم نہ ہو سکا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عبدالجنید کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم غذائیت سے خالی ہے، جسے نئی گندم کے ساتھ مکس کرکے جو آٹا تیار کیا جا رہا ہے، وہ بلحاظ قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہے، سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملوں کو گندم کی ترسیل میں تاخیر نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو مزید مہنگا کر گیا ہے۔ کراچی کی تھوک و خوردہ مارکیٹوں میں آٹا مزید مہنگا ہونے کے خطرات پیدا...
سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیے۔ کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد براہ راست پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائیگا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ...
مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینییوں کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت غزہ فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ قبول نہ کرے، ٹرمپ و نیتن یاہو کے ہاتھ مظلوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اسرائیل کو پاکستان کے عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور فلسطین کے مسئلہ کا حل پنجہ یہود سے فلسطین کی آزادی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے انقلاب اسلامی ایران کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کیخلاف...
ایران میں جاری شدید حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے امکان پر سنجیدہ غور شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو فوجی آپشنز پر بریفنگ دی جا چکی ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا، جبکہ خطے میں کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیل نے بھی اپنی سیکیورٹی الرٹ بڑھا دی ہے۔ Israel has gone on high alert over the possibility the United States could intervene in Iran as authorities confront the biggest anti-government protests in years, Reuters cited three Israeli sources with knowledge of the matter as saying on Sunday. US President Donald Trump has… pic.twitter.com/ClPj303CfY — Iran...
ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانیوں کو معلوم ہے کس حد تک ردعمل دینا ہے: ترکیے
ایرانی مظاہروں سے اسرائیل جو توقع کر رہا ہے وہ پوری نہیں ہوگی، ایرانیوں کو معلوم ہے کس حد تک ردعمل دینا ہے: ترکیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2026 سب نیوز استنبول(آئی پی ایس )ترکیے نے اسرائیل کو ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے پر خبردار کر دیا۔ ترک میڈیا کو انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کا کہنا تھاکہ ایران کی داخلی کشیدگی سے فائدہ اٹھانے کی اسرائیلی کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو ایران کے حریف استعمال کر رہے ہیں، اسرائیل بھی ایران کی صورتحال کو فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ایران میں حالیہ احتجاجی مظاہرے پہلے ہونے والے احتجاج سے مختلف...
باجوڑ تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سیپور سکنہ شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ، فائرنگ کا واقعہ تحصیل ماموند کے علاقہ مینہ میں سامنے آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید سی ٹی ڈی اہلکار کی شناخت سیپور سکنہ مینہ سے ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ باجوڑ پولیس لائن میں آدا کی جائے گی۔
شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے سے نہیں آئے، نہ ہی دہشت گردی میں اضافے کا الزام پی ٹی آئی پر ڈالا جا سکتا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کی ایک صوبے میں حکومت موجود ہے اور بطور صوبائی حکومت اسے چاہیے تھا کہ عوام میں دہشت گردی کے خلاف ایک مؤثر تحریک چلاتی، مگر ہمیں پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کوئی سنجیدہ جدوجہد نظر نہیں آئی۔ وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ہی بیانیہ بنا رکھا ہے کہ نظام رک گیا ہے اور نظام...
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے گھر بیٹھے اپنے ریکارڈ میں تبدیلی کی سہولت متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا واحد مجاز ادارہ ہے۔ نادرا نے شہریوں کے لیے کئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں، ان میں ایک پاک آئی ڈی موبائل ایپ بھی ہے جس کے ذیعہ صارفین اپنا کام گھر بیٹھے کرا سکتے ہیں۔ نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک اگر کوئی شہری اپنے نادرا ریکارڈ میں تبدیلی کرانا چاہتا ہے تو وہ بھی نادرا دفتر آئے بغیر گھر بیٹھے...
ایک اعلیٰ صیہونی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر حزب الله ہتھیار ڈالنے کیلئے اقدامات نہیں کرتی تو اسرائیل (زبردستی) تن تنہاء یہ کام کرے گا، چاہے اس کے نتیجے میں شمال میں نئی محاذ آرائی ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے اسرائیل کو لبنان پر نئے حملوں کا گرین سگنل دے دیا۔ اس بارے میں چینل کان نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" نے اپنی کابینہ کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں لبنان پر باقاعدہ حملے کی اجازت دے دی۔ یہ کارروائی "حزب الله" کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی شرط قبول نہ کرنے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 4 جنوری سر لوئس بریل سے منسوب منعقدہ تقریب جس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط کے موجد سر لوئس بریل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک ایسے عظیم انسان سے منسوب ہے جس نے معذور افراد کو علم و آگہی کی نئی زندگی دی۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ سر لوئس بریل کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، جنہوں نے نابینا افراد کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے اور انہیں خود مختار بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں...
المیادین کے مطابق اسرائیل نے آج پیر کو جنوبی لبنان میں آنان اور کفرحتا اور مشرقی لبنان میں المنارہ و عین التینہ میں عمارتوں کو کئی فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست اسرائیل نے جنوبی اور مشرقی لبنان میں کئی جگہوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ المیادین کے مطابق اسرائیل نے آج پیر کو جنوبی لبنان میں انان اور کفرحتی اور مشرقی لبنان میں المنارہ و عین التینہ میں عمارتوں کو کئی فضائی حملوں سے نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں میں عین التینہ اور المنارہ میں عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ لبنانی خبر ایجنسی نے نقل کیا کہ دشمن نے گذشتہ سال شہید ہونے والے شہید شرحبیل سید کے المنارہ گاؤں میں گھر کو نشانہ بنایا۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی...
مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دشوار گزار اور گھنے پہاڑی سلسلے کے علاقے سے ملیں جہاں رسائی انتہائی محدود ہے۔ لاشوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نشانات واضح ہیں جو شدید تشدد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع موسیٰ خیل اور ژوب کے سرحدی پہاڑی علاقے میں ایک سنسی خیز اور دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں چار نامعلوم افراد کی لاشیں ویرانے سے برآمد ہوئیں۔ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور شناخت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق لاشیں ایک دشوار گزار اور گھنے پہاڑی سلسلے کے علاقے سے ملیں جہاں رسائی انتہائی محدود ہے۔ لاشوں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بصارت کی نعمت سے محروم افراد کے رسم الخط ’’بریل‘‘کے عالمی دن پراپنے پیغام میں بصارت سے محروم افراد کیلیے معاون رسم الخط ’’بریل‘‘ کے موجد لوئس بریل کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ”بریل ” بصارت سے محروم افراد کیلیے علم اور امید کی کرن ہے۔ بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو علم سے منور کرنے والے قابل تحسین ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں اسپیشل افراد کیلیے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کررہے ہیں۔ بے بصارت افراد کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں بریل ریڈنگ سسٹم بھی مہیا کیا گیا ہے۔سینٹر آف ایکسیلنس اسپیشل ایجوکیشن میں بے بصارت افراد کو’’بریل‘‘ پر...
نوجوان صحافی ومعروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرراجہ مطلوب کے قریبی دوست نے ان کی آخری گفتگو اور حادثے سے متعلق تفصیلات شیئر کردیں۔ راجہ مطلوب پاکستان کے ایک معروف ڈیجیٹل چینل سے وابستہ تھے اور وہ اسلام آباد سے اپنی ویڈیو رپورٹس کی وجہ سے ایک الگ پہچان رکھتے تھے۔ تاہم، دسمبر میں وہ اچانک ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے قریبی دوست عدنان فیصل کی سالگرہ میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ عدنان فیصل بھی ایک معروف ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں اور’ ایف ایچ ایم پاکستان‘ کے پوڈ کاسٹ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی-11 میں راجہ مطلوب کے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل...
برازیلین فٹبال کے لیجنڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق دفاعی ستون روبرٹو کارلوس کو صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ روبرٹو کارلوس ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے برازیل میں موجود تھے کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران ان کی صحت سے متعلق تشویش ناک علامات سامنے آئیں۔ ابتدا میں وہ ٹانگ میں خون کے ایک معمولی لوتھڑے کی جانچ کے لیے اسپتال پہنچے تھے تاہم مزید تفصیلی ٹیسٹ اور ایم آر آئی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے دل کی کارکردگی میں خرابی کی نشاندہی کی۔ طبی ماہرین کے مشورے پر فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا گیا جو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ روبرٹو کارلوس کی حالت اب مستحکم...
برازیل اور ریئل میڈرڈ کے لیجنڈ روبرٹو کارلوس ہارٹ اٹیک کے بعد اسپتال میں صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ اسپین کے میڈیا کے مطابق 52 سالہ سابق فٹبال اسٹار کو ہفتے کے اوائل میں ایمرجنسی سرجری کی ضرورت پڑی تھی۔ روبرٹو کارلوس، جو فٹبال کی تاریخ کے عظیم دفاعی کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، چھٹیوں پر برازیل میں تھے جب انہوں نے سینتھ پاولو کے ایک اسپتال میں اپنی ٹانگ کے معمول کے معائنہ کے لیے وزٹ کیا۔ معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے دل کی پمپنگ صلاحیت کو متاثر کرنے والا خون کا جمنہ دریافت کیا، جس کے بعد فوری سرجری کی ضرورت پڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ہارٹ اٹیک کیوں ہوا؟ اداکارہ صبا قمر نے اپنی...
لاہور: ڈرائیونگ ایپ کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث گروہ کو قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ رضوان اصغر چیمہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے حراست میں لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈرائیونگ ایپ کے ذریعے لوڈر رکشے بک کرواتے، پٹرول پمپس سے ڈرموں میں ڈیزل بھروا کر کسی بہانے سے رکشے روانہ کر دیتے تھے جبکہ خود باتھ روم جانے کا بہانہ بنا کر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد عقیل، محمد طیب، ذاکر حسین، محمد بلال اور محمد نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون،...
امریکا کے ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ (ACLED) کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک فوجی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025 تک اسرائیل نے کم از کم 10,631 فوجی حملے کیے، جو کسی بھی ریاست کی ایک سال میں سب سے زیادہ کارروائیوں کا ریکارڈ ہے۔ یہ حملے فلسطین، ایران، لبنان، شام، یمن اور قطر تک پھیلے ہوئے تھے۔ ایکلِڈ کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئیں، جہاں مجموعی طور پر 8,332 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ غزہ میں 7,024 جبکہ مغربی کنارے میں 1,308 حملے ہوئے۔ رپورٹ میں یہ بھی...
امریکا کے ڈیٹا مانیٹرنگ ادارے ایکلِڈ (ACLED) کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران اسرائیل نے دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیرونِ ملک فوجی کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری سے 5 دسمبر 2025 تک اسرائیل نے کم از کم 10 ہزار 631 فوجی حملے کیے، جو ایک سال میں کسی بھی ریاست کی جانب سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ان حملوں کا دائرہ فلسطین، ایران، لبنان، شام، یمن اور قطر تک پھیلا رہا۔ ایکلِڈ کے مطابق سب سے زیادہ کارروائیاں غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ہوئیں، جہاں مجموعی طور پر 8 ہزار 332 حملے ریکارڈ کیے گئے۔ صرف غزہ میں 7 ہزار 24 اور مغربی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے چیف ویپ حزب اختلاف ملک عامر ڈوگر کو خط ارسال کر دیا گیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ سابق قائدِ حزبِ اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی معلومات کے لیے ملک عامر ڈوگر کو چوتھی مرتبہ خط ارسال کیا گیا۔ خط میں سابق قائد اختلاف سے متعلق عدالتوں میں زیرِ التواءمقدمات کی موجودہ صورتحال سے آگاہی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ قائدِ حزبِ اختلاف کی تقرری کے لیے مطلوبہ معلومات آئینی و قانونی طور پر ضروری ہیں۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بطور فریق شامل کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 کے دوران کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے دلخراش واقعات نے ایک بار پھر شہری انتظامیہ کی غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے، جہاں 2025 میں ایسے حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے۔یہ اعداد و شمار بچوں اور بڑوں دونوں کے المناک حادثات پر مشتمل ہیں، جنہوں نے شہر بھر میں خوف اور بے چینی کی فضا قائم کر دی ہے، ان واقعات میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جو اکثر کھیلتے ہوئے یا بارش کے دوران سڑکوں پر بننے والے خطرناک گڑھوں کا شکار ہوئے۔جمع کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 11 افراد کھلے مین...
سال 2025 میں کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گرنے کے واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ یہ تازہ ترین شمار دسمبر 2025 تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ہے جس میں بچوں اور بڑوں دونوں سے متعلق حادثات شامل کیے گئے ہیں۔ رواں سال کے دوران 11 کھلے مین ہولز اور 16 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد ، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ مین ہول میں گر...
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ان حملوں کو امریکہ کی ثالثی میں جاری امن کوششوں کا جواب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات کو کس طرح دیکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق حملوں میں تقریباً 500 ڈرونز اور 40 میزائل استعمال کیے گئے، جن سے کیف کے مختلف علاقوں میں بجلی اور توانائی کا نظام متاثر ہوا۔ دارالحکومت میں تقریباً 10 گھنٹے تک فضائی حملے کا الرٹ...
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے، تاہم اب ایران فوجی اعتبار سے پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا، اسرائیل اور یورپ ایران کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں اور ملک کے اندر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ حملے کا جواز بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال ایران۔عراق جنگ کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ اور مشکل نوعیت کی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئندہ پیر کو اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران...
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس پیشکش کو یوکرین کیجانب سے ایک بڑی رعایت اور سمجھوتہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیٹو کی رکنیت کو روسی حملوں کیخلاف سب سے مضبوط دفاع سمجھا جاتا تھا، تاہم امریکا اور چند یورپی شراکت دار اسکی حمایت نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے نیٹو کی رکنیت کی دیرینہ خواہش ترک کرنے پر آمادہ ہے، بشرطیکہ مغربی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قانونی طور پر قابلِ عمل سلامتی کی ضمانتیں فراہم کریں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زیلنسکی نے اس پیشکش کو یوکرین کی جانب سے ایک بڑی رعایت...
اسلام ٹائمز: پروگرام میں حرمِ حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے شعبہ کے چیئرمین اور حرم کے امامِ جماعت شیخ صلاح الکربلائی نے خصوصی خطاب کیا۔ تقریب میں حرمِ مولا عباسؑ کے خادم سیّد محمد جلو خان، حرمِ امام حسینؑ اور حرمِ حضرت عباسؑ کے آفیشل قاری و مؤذن اور خادمِ حرم سیّد حیدر جلو خان جبکہ حرمِ حضرت عباسؑ کے نمائندہ مولانا ناصر عباس نجفی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے بارگاہِ شہدائے کربلا، انچولی سوسائٹی میں جشنِ ولادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر منعقدہ چار روزہ "فاطمہؑ سبیلِ نجات پروگرام" کے موقع پر یومِ مادر و خواتین کے عنوان سے...
اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور نیدرلینڈز کے بعد، آئس لینڈ نے بھی یوروویژن سانگ مقابلہ 2026 میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئس لینڈ کے براڈکاسٹر کی جانب سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل اسٹیفان ایئرکسون نے کہا کہ اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر کی مقابلے میں شرکت نے حالیہ دنوں میں یورپی براڈکاسٹنگ یونین کے رکن ممالک اور عوام میں اختلافات پیدا کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نیدرلینڈز کا اسرائیل کی شرکت کی صورت میں یورو ویژن 2026 مقابلوں کے بائیکاٹ کا اعلان بیان میں مزید کہا گیا کہ ایئرکسون نے جنیوا میں میٹنگ میں اسرائیل کے حوالے سے آئس لینڈ کی تشویش کا ذکر کیا، مگر اس معاملے پر کوئی ووٹ نہیں لیا گیا۔ عوامی اور فنکاروں...
نوبیل امن انعام یافتہ وینزویلا کی حزبِ مخالف کی معروف رہنما ماریا کورینا ماچادو تقریباً ایک سال بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئی ہیں۔ ماچادو طویل عرصے سے وینزویلا میں زیرِ زمین زندگی گزار رہی تھیں، تاہم اوسلو پہنچنے کے بعد انہوں نے اپنے ہوٹل کی بالکونی سے ہزاروں حامیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ حامی آزادی کے نعرے لگاتے رہے جبکہ ماچادو ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ ماریا کورینا ماچادو نے اس سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے آمرانہ طرزِ حکمرانی اور اُن کی مبینہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف کھڑے ہونے پر جیتا تھا۔ وہ بدھ کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکیں اور ان کی...
حماس کا اسرائیل پر حملوں میں کمی پر مشروط آمادگی مگر غیر مسلح ہونے سے صاف انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز دوحہ (سب نیوز)حماس کے سینئر رہنما اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔الجزیرہ عربی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ حماس کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے کیوں یہ تنظیم کی روح نکالنے جیسا ہے۔خالد مشعل نے مزید کہا کہ البتہ حماس غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات پر آمادہ ہے جس کے لیے اسرائیلی اقدامات کو دیکھنا ہوگا۔ان...
الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس غزہ میں کسی بھی ایسی حکومت کو تسلیم نہیں کریگی، جس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہ ہو۔ خیال رہے کہ حماس رہنماء کا اشارہ امریکی صدر ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس کے حوالے سے تھا، جسکی سربراہی کیلئے برطانوی سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا نام بھی سامنے آیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر رہنماء اور خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اسرائیل کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کے مستقبل پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ الجزیرہ عربی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انھوں نے دوٹوک انداز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقبل میں اسرائیل پر حملوں میں کمی کی یقین دہائی کروا دی تاہم غیر مسلح ہونے سے صاف انکار کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے یقین دہانی کروائی کہ مزاحمتی تنظیم غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکنے کیلیے اقدامات کرے گی، لیکن انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہتھیار ڈالنا تنظیم کیلیے ایسا ہے جیسے اس کی روح چھین لینا۔حماس رہنما خالد مشعل نے جنگ بندی مذاکرات کے پہلے مرحلے کے اختتام کے ساتھ اس کے تسلسل میں کمی کے خدشات کے درمیان اہم مسائل پر حماس کے مؤقف کی وضاحت کی۔منگل کو حماس نے کہا تھا...
بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے معروف صنعتکار انیل امبانی کے بیٹے جے انمول امبانی کے خلاف 228.06 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امبانی خاندان کے کسی رکن کے خلاف اس نوعیت کا مجرمانہ کیس سامنے آیا ہے۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کے مطابق، یہ مقدمہ رِلائنس ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ (RHFL) سے منسلک مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ کیس میں کمپنی کے سابق سی ای او اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر رویندرا سدھالکر سمیت نامعلوم افراد اور نامعلوم سرکاری افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے انیل امبانی کے قریبی ساتھی آشوک کمار پال کی گرفتاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں اور تازہ حملوں میں مزید سات فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی ڈرون حملے اور مشین گن فائرنگ کا سلسلہ رکا نہیں۔ہفتے کے روز ہونے والی کارروائیوں میں کم از کم سات فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک 70 سالہ خاتون اور ان کا 25 سالہ بیٹا بھی شامل ہیں۔غزہ کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 367 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔قطر اور مصر نے صورتِ حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہایت نازک مرحلے میں...
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 60 ارب روپے وصولی کا فیصلہ بدل دیا جس سے آر ایل این جی صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل 2015 سے جون 2022 کی مدت کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں کی اصل وصولی کے مد میں 60 ارب روپے کی ریکوری سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کر لی ہے۔ نئی تشخیص کے تحت، آر ایل این جی کے صارفین یہ رقم 24 ماہانہ اقساط میں ادا کریں گے اور تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کو معاف کردیا گیا ہے۔ اوگرا نے مزید کہا ہے کہ حقیقی مالی مشکلات کی صورت میں، صارف کی درخواست پر ایس این جی...
آئس لینڈ کی وزیر خارجہ تھورگردور کیٹرین گنارسڈوٹر نے کہا ہے کہ ملک یوروسنگ 2026 میں حصہ لینے یا نہ لینے پر غور کرے گا کیونکہ یورپی گانوں کے مقابلے کے منتظمین (EBU) نے اسرائیل کو مقابلے میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خارجہ نے برلن میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئس لینڈ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جنگ بندی کی ضرورت ہے اور انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ آئس لینڈ کی حکومت اور قومی براڈکاسٹر RUV اس معاملے کا جائزہ لیں گے، یہ آئس لینڈ میں حساس معاملہ ہے،...
پریڈکشن مارکیٹ پلیٹ فارم کالشی کی 29 سالہ برازیلی نژاد شریک بانی لوآنا لوپس لارا دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی ہیں۔ ان کے اسٹارٹ اپ کی قدر 11 ارب ڈالر تک پہنچنے کے بعد اُن کی دولت کا تخمینہ تقریباً 1.3 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز اسکیل اے آئی کی لوسی گؤ سے کو پیچھے چھوڑ کراپنے نام کیا ہے، جنہوں نے حال ہی میں ٹیلر سوئفٹ کو پیچھے چھوڑا تھا۔ لوآنا لوپس لارا کون ہیں؟ برازیل میں پیدا ہونے والی لوآنا لارا آسٹریا میں ایک پیشہ ور بیلرینا رہ چکی ہیں۔ رقص کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم میں بھی نمایاں رہیں اورقومی اولمپیاڈ میں متعدد میڈلز جیتے۔ بعدازاں انہوں نے...
کراچی: منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت 50 سالہ محمد سلیم کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ وہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، جبکہ محلے میں اس کا کسی سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف کرانا چاہتے ہیں...
30 نومبر کو گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 شہری زندگی کی بازی ہار گئے، جن میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران 10 کھلے مین ہولز اور 13 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025ء کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد میں ناقص شہری انتظامیہ اور انفراسٹرکچر کی بھاری قیمت شہریوں کو اپنی جانوں سے چکانی پڑ رہی ہے، سال 2025 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں معصوم بچے، نوجوان اور بزرگ شہری شامل ہیں۔ایدھی فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں برس 10 واقعات مین ہولز میں گرنے کے تھے جبکہ 13 افراد مختلف نالوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، ان افسوسناک واقعات نے ایک بار پھر شہری انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2025 میں شاہ فیصل کالونی کا 6...
کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جن میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران 10 کھلے مین ہولز اور 13 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد ، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔ اس کے علاوہ 18 مارچ کو نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم،...
سٹی42: پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل پر یلغار کی دھمکی کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظام کر دیا گیا۔ وفاقی حکومت نے آج پیر کی شام وفاقی دارالحکومت میں ہر طرح کے احتجاج اور اجتماع پر مکمل پابندی لگا دی ہے۔ اب کسی جلوس کو اسلام آباد ضلع کی حدود میں گھسنے کی اجازت نہیں ہو گی نہ ہی کوئی مقامی گروہ جلسہ جلوس کی سرگرمی کرے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفیکیشن منگل 18 نومبر کی شام ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے چیف منسٹر کو بخوبی پتہ ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی مین کسی جلسہ جلوس کی اجازت نہیں اس کے باوجود انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق:شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ، عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی بار بار کی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کریں، انہوں نے اسرائیل کے بیعت جن کے شہر پر حملے کو شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر کی جانے والی کارروائی قرار دیا۔شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملہ “غدارانہ اور جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانے والا” تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی جارحیت کرنے والے کو مزید جرائم کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /رام اللہ /بیروت /دبئی /نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور سخت پابندیوں کے باعث امدادی سامان کی ترسیل شدید رکاوٹوں کا شکار ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے بیشتر اسپتال صرف جزوی طور پر فعال ہیں اور 16,500 سے زاید مریضوں کو فوری منتقلی کی اشد ضرورت ہے ۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کی صبح مشرقی غزہ پر متعدد فضائی حملے کیے،اس دوران قابض اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو جاری رکھا۔ ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے رفح...
اسلام ٹائمز: طباطبائی کا قتل اسوقت ہوا، جب ذرائع کے مطابق حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ کے فوجی ادارے اور مجاہدین کے اندر اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کی درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ حزب اللہ کو بہت مشکل انتخاب کا سامنا ہے۔ جواب دینا ہے یا نہیں اور ہر انتخاب کے اپنے نتائج ہوتے ہیں۔ اگر اس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور یہی سلسلہ جاری رہا تو اسرائیل حزب اللہ کے آخری مجاہد کے قتل تک اس جنگ کو جاری رکھے گا اور موجودہ صورتحال پر رضامندی کا مطلب سوائے کسی تلخ انجام اور رضاکارانہ طور پر شکست قبول کرنے کے کچھ نہیں ہوگا۔ لیکن دوسری طرف اگر حزب اللہ نے حملوں...
اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔ واقعہ لوئی بھیر میں مساج سینٹر میں پیش آیا، ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ ،مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ، ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔ یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر ایس کے میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے...
غزہ: اسرائیل نے مزید24 فلسطینی شہید کر دیے‘ حماس کی امریکا سے مداخلت کی اپیل،حملے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں‘ پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /اسلام آباد /قاہرہ /صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ بھر میں فضائی حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس نے اسرائیلی جارحیت پر امریکا سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، حملوں میں87 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ شمالی غزہ شہر میں ایک کار پر ہوا، جس کے بعد وسطی دیر البلح اور النصیرات پناہ گزین کیمپ میں مزید حملے کیے گئے، غزہ شہر میں ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے،...
اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ،24فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 November, 2025 سب نیوز غزہ /اسلام آباد (سب نیوز)غزہ میں قابض صیہونی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں،غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،اسپتال، اسکول اور پناہ گاہیں بھی مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، جبکہ شدید غذائی بحران کے باعث شہریوں کی زندگی مزید مشکلات کا شکار ہے،اسرائیل کی مغربی کنارے میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس سے خطے میں انسانی بحران اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا...