data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان ڈس ایبل فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 4 جنوری سر لوئس بریل سے منسوب منعقدہ تقریب جس میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نابینا افراد کے لیے بریل رسم الخط کے موجد سر لوئس بریل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ایک ایسے عظیم انسان سے منسوب ہے جس نے معذور افراد کو علم و آگہی کی نئی زندگی دی۔چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ سر لوئس بریل کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، جنہوں نے نابینا افراد کے لیے تعلیم کے دروازے کھولے اور انہیں خود مختار بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو بااختیار بنانا ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے معذور افراد کے حقوق، باوقار زندگی اور معاشرتی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ معذور افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔تقریب میں آل پاکستان ڈسیبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد میمن دیگر عہدیداران، سماجی کارکنان اور معذور افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آخر میں معذور افراد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی دیے گئے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سر لوئس بریل معذور افراد گلبرگ ٹاو ن نصرت اللہ افراد کے کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق