اسرائیل تاریخی رسوائی کے ساتھ اولمپکس سے خارج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طبی کمیٹی نے صیہونی ٹیم کے اس اقدام کو دانستہ طور پر غلط طبی معلومات فراہم کرنا قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی رژیم کے کھلاڑیوں کو جھوٹ بولنے کے باعث سرمائی اولمپکس کے مقابلوں سے نکال دیا گیا۔فارس نیوز کے اسپورٹس رپورٹر کے مطابق اسرائیلی نشریاتی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا کہ میلان کورتینا سرمائی اولمپکس 2026 کے دوران پیش آنے والے نہایت شرمناک اور غیرمعمولی واقعات میں سے ایک میں، اسرائیل کی لوژسواری (Luge) ٹیم کو ٹیم کے ایک رکن کی جانب سے جھوٹ بولنے کے باعث باضابطہ طور پر مقابلوں سے خارج کر دیا گیا۔ صہیونی رژیم کی تین رکنی ٹیم کو اولمپکس کے آغاز ہی سے مسلسل ہوٹنگ اور مخالفت کا سامنا تھا اور اسے مقابلوں کی سب سے ناپسندیدہ ٹیم قرار دیا جا رہا تھا۔ گزشتہ روز مقابلوں کے دوران اسرائیلی ٹیم کے ایک رکن نے درخواست دی کہ تین رکنی بنیادی ٹیم کے کسی رکن کے مبینہ طور پر زخمی ہونے کی وجہ سے چوتھے، یعنی متبادل کھلاڑی کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔ قواعد کے مطابق، متبادل کھلاڑی کو صرف ہنگامی صورت میں ہی مقابلے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، جب متبادل کھلاڑی کو شامل کیا گیا تو تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جس رکن نے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا، وہ دراصل زخمی نہیں تھا اور اس نے جان بوجھ کر غلط بیانی سے کام لیا تھا۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی طبی کمیٹی نے اس اقدام کو دانستہ طور پر غلط طبی معلومات فراہم کرنا قرار دیا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی لوژسواری ٹیم کو مکمل طور پر اولمپکس سے باہر کر دیا گیا۔ یہ سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی پوری ٹیم کو جعلی طبی تصدیق اور دیانت داری کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مقابلوں سے نکالا گیا ہو، یہ اخراج براہِ راست ڈوپنگ کے باعث نہیں بلکہ طبی قوانین اور سچائی کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :