لبنان پر حملوں کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو گرین سگنل دیدیا، صیہونی ذرائع ابلاغ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ایک اعلیٰ صیہونی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اگر حزب الله ہتھیار ڈالنے کیلئے اقدامات نہیں کرتی تو اسرائیل (زبردستی) تن تنہاء یہ کام کرے گا، چاہے اس کے نتیجے میں شمال میں نئی محاذ آرائی ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" نے اسرائیل کو لبنان پر نئے حملوں کا گرین سگنل دے دیا۔ اس بارے میں چینل کان نے رپورٹ دی کہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" نے اپنی کابینہ کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں لبنان پر باقاعدہ حملے کی اجازت دے دی۔ یہ کارروائی "حزب الله" کی جانب سے غیر مسلح ہونے کی شرط قبول نہ کرنے کا جواب ہو گی۔ خبررساں ادارے اسپوٹنک نے اعلیٰ صیہونی سیکورٹی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر حزب الله ہتھیار ڈالنے کے لئے اقدامات نہیں کرتی تو اسرائیل (زبردستی) تن تنہاء یہ کام کرے گا، چاہے اس کے نتیجے میں شمال میں نئی محاذ آرائی ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔