Express News:
2026-06-02@22:04:18 GMT

برازیل کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر اسپتال میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

برازیلین فٹبال کے لیجنڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق دفاعی ستون روبرٹو کارلوس کو صحت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ روبرٹو کارلوس ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے برازیل میں موجود تھے کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران ان کی صحت سے متعلق تشویش ناک علامات سامنے آئیں۔

ابتدا میں وہ ٹانگ میں خون کے ایک معمولی لوتھڑے کی جانچ کے لیے اسپتال پہنچے تھے تاہم مزید تفصیلی ٹیسٹ اور ایم آر آئی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے دل کی کارکردگی میں خرابی کی نشاندہی کی۔

طبی ماہرین کے مشورے پر فوری طور پر سرجری کا فیصلہ کیا گیا جو کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ روبرٹو کارلوس کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔

تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں مزید دو دن تک اسپتال میں زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ روبرٹو کارلوس کا شمار فٹبال کی تاریخ کے جارح مزاج لیفٹ بیکس میں ہوتا ہے۔ جنھوں نے اپنی تیز رفتاری، شاندار فری ککس اور یادگار گولز سے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کیا۔

انھوں نے برازیل کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 125 بین الاقوامی میچز کھیلے جب کہ 1998 اور 2002 کے ورلڈ کپ فائنلز میں ٹیم کا حصہ تھے۔

علاوہ ازیں وہ 2002 میں عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا اہم حصہ بھی رہے۔

کلب فٹبال میں بھی ان کا سفر شاندار رہا جہاں وہ ریال میڈرڈ کے ساتھ تین مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ ریال میڈرڈ کے سفیر کے طور پر فٹبال سے وابستہ ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روبرٹو کارلوس

پڑھیں:

اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں اور بات چیت کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل ثالثی کردار اور سہولت کاری کی کوششوں کو سراہا۔

Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Kuwait’s Foreign Minister Sheikh Jarrah Jaber Al-Ahmad Al-Sabah to discuss evolving regional and international developments.

FM Sheikh Jarrah appreciated Pakistan’s continued… pic.twitter.com/CBnvw1REKc

— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 2, 2026

انہوں نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارت کاری اور مسلسل مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے اور اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیاکہ جاری سفارتی کوششیں مثبت نتائج دیں گی اور مستقبل قریب میں خطے میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور کویت کے درمیان موجود مضبوط برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسحاق ڈار ٹیلیفونک رابطہ عالمی صورتحال کویتی وزیر خارجہ نائب وزیراعظم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے