کوئٹہ: نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ میں ملوث افغان باشندہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
—جنگ فوٹو
این سی سی آئی اے کوئٹہ نے 15 لاکھ روپے کی ’سیکسٹورشن‘ میں ملوث افغانی باشندے کو گرفتار کر لیا، ملزم خواتین کی نازیبا تصاویر کی ذریعے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے ’ڈیڈ ڈراپس‘ کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا، ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم کا سراغ میٹا اور اے آئی سے لگایا گیا، خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سیکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارینزک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :