ہائی کورٹ کا 9 سالہ طالبہ ریپ کیس میں بڑا فیصلہ، بریت فیصلہ کالعدم، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی ڈویژن بینچ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 9 طالبہ زیادتی کے بری کئے گئے ملزم کا بریت فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگوا دیں۔
راولپنڈی۔ہائی کورٹ نے بری کرنے کا حکم منسوخ کر کے عمر قید سزا سنا دی، ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ منسوخ کر کے واپس بھیجا تو سیشن جج نے پھر بری کر دیا۔
ہائی کورٹ نے متاثرہ طالبہ کی بیوہ ماں کی سزا دینے کی اپیل منظور کر لی، مجرم اعظم خان کو عمر قید 4 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا ہوگئی، پولیس نے فیصلہ ہوتے مجرم کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔
راولپنڈی۔ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے مجرم اعظم کو 2 مرتبہ بری کیا، ہائی کورٹ نے کہا کہ بیٹیوں کے حساس معاملات ہوتے ہیں میڈیکل بورڈ کی زیادتی تصدیق بڑا ثبوت تھا۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ستمبر 2023 میں مقدمہ درج کیا، گلاس فیکٹری کی رہائشی طالبہ ایمان فاطمہ سے جبری زیادتی کی گئی ، بیوہ والدہ نادیہ بی بی نے بری کرنے خلاف 2 بار ہائی کورٹ اپیل کی۔
راولپنڈی۔ڈویزن بنچ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی کورٹ نے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔