راولپنڈی میں ٹک ٹاکر کو وڈیو بنا کر آپ لوڈ کرنے کا شوق مہنگا پڑ گیا، مری روڈ پر جیپ سے اتر کر ٹک ٹاک بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار، ڈرائیور نے اپنی ویڈیو گاڑی سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے بنائی اور اسے ٹک ٹاک پر وائرل کی۔

ویڈیو میں ٹک ٹاکر کو چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹک ٹاکر نے کمیٹی چوک کے قریب شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے وڈیو بنانے کیلئے انتہائی خطرناک انداز اختیار کیا۔

واقعہ سامنے آنے پر سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے نوٹس لے لیا، فوری کاروائی کے نتیجے میں ڈی ایس پی مری روڈ سرکل راجہ خرم نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے زیر استعمال جیپ بھی تحویل میں لے لی گئی۔

سی ٹی او  فرحان اسلم کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کیخلاف غیرذمہ دارانہ رویئے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی میں مری روڈ پر بغیر ڈرائیور جیپ چلانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے کمیٹی چوک کے قریب چلتی جیپ سے اتر کر ساتھ چلتے ہوئے ویڈیو بنائی جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی ٹی او فرحان اسلم کی ہدایت پر ڈی ایس پی راجہ خرم نے ملزم کو… pic.

twitter.com/6evIm2YiEW

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) January 31, 2026

 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے اتر کر ٹک ٹاکر مری روڈ

پڑھیں:

طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل

یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔

بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔

اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا