کوئٹہ میں نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے گروہ کا پردہ فاش، ایک ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
این سی سی آئی اے کوئٹہ نے بڑی کارروائی کے دوران 15 لاکھ روپے کی سیکسٹورشن میں ملوث ایک افغانی شہری کو گرفتار کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق یہ خطرناک گروہ نازیبا تصاویر کے ذریعے شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا، اور گرفتار ملزم کوئٹہ سے پکڑا گیا۔ رقم وصول کرنے کے لیے ملزم “ڈیڈ ڈراپس” کا استعمال کرتا تھا تاکہ ڈیجیٹل ٹریل سے بچ سکے۔
ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو اپنی نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا اور تاوان وصول کرتا تھا۔ چونکہ مقامی ریکارڈ دستیاب نہیں تھا، اس لیے ملزم کا سراغ مو میٹا اور اے آئی ڈیٹا کے ذریعے لگایا گیا۔
خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے سینکڑوں حساس تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارنسک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔