پی ٹی آئی نے ملاقاتوں کے ذریعے امریکہ میں مہم چلائی: رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملاقاتوں اور ملاقاتیوں کے ذریے پی ٹی آئی نے امریکہ میں مہم چلائی۔ پی ٹی آئی کا رویہ ریاست کو بلڈوز اور بلیک میل کرنے کا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اگر پمز پر اعتماد نہیں ہے تو عدالت میں اس کا اظہار کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ایک سال پہلے الیکشن کی آفر دینے کی بات درست نہیں ہے۔ پی ٹی آئی والے احتجاج ضرور کریں ہم منع نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کو سسٹم اور ریاست کیخلاف بیانیہ بنانے سے پیچھے ہٹا ہوگا۔ جیل میں کسی کو دل کا دورہ پڑے تو کیا ہسپتال لے جانے کی اجازت لی جائے گی۔ بانی ابھی بالکل صحتمند ہیں۔ قانون کے مطابق اگر جیل میں کسی کو ایمرجنسی ہو تو فوری ہسپتال لے جایا جاتا ہے، فیملی یا وکلاء کو بتانے کی ضرورت نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔