نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا خطرناک گروہ بے نقاب، ایک ملزم کوئٹہ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
این سی سی آئی اے کوئٹہ نے بڑی کارروائی 15 لاکھ روپے کی "سیکسٹورشن" میں ملوث افغانی شخص کو گرفتار کرلیا۔
نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا خطرناک گروہ بے نقاب ہوا جب کہ کوئٹہ سے ایک ملزم گرفتار کیا گیا، ملزم ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔
ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا، مقامی ریکارڈ نہ ہونے پر ملزم مو میٹا اور اے آئی کے ڈیٹا سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔
خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کیا، ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سینکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی، گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارنسک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ذریعے
پڑھیں:
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔