کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
( عیسیٰ ترین ) کوئٹہ میں سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ انتظام کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔
کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، بعدازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر کمپاؤنڈ کو کلیئر کردیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔