میانوالی: 6 دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،8فرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سی ٹی ڈی کی کارروائی، میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا
خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں،بارودی مواد برآمد
میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا، چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، اسی دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 خطرناک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 8 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 3 ایس ایم جیز، 200 گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :