لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہور کے علاقے بھاٹی چوک، داتا دربار کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والی 24 سالہ خاتون اور ان کی 10 ماہ کی بیٹی کے اہلِ خانہ سے حکومت پنجاب دلی معذرت خواہ ہے۔ انہوں نے دونوں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا سانحہ ہے جو ہرگز پیش نہیں آنا چاہیے تھا۔ عظمٰی بخاری نے تسلیم کیا کہ ابتدائی طور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ غلط معلومات کی بنیاد پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس سے ابہام پیدا ہوا۔  اپنی کوتاہی تسلیم کرنے اور معافی مانگنے میں وہ کبھی عار محسوس نہیں کرتیں، اور اگر ان کے استعفے سے متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکتا ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس واقعہ میں ان کی ذاتی غلطی یا براہ راست ذمہ داری نہیں بنتی، کیونکہ جو معلومات دیگر اداروں کو موصول ہو رہی تھیں وہی انہیں بھی فراہم کی جا رہی تھیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی نگرانی کی، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کی آخری لوکیشن کا جائزہ لیا اور حقائق سامنے لانے کے لیے متعلقہ حکام سے سخت سوالات کیے۔ وزیر اعلیٰ نے تحقیقاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور تحقیقاتی کمیٹی کو مزید 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے تاکہ تمام ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مین ہولز کو محفوظ بنانے اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر کاربند ہیں۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعلی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا