ازبک صدر کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان کا دورہ کرنے والے صدر ازبکستان شوکت مرزا ئیوف نے سینیئر وزرا کے ہمراہ پاکستان کے اہم دفاعی و صنعتی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ کیا، دونوں ممالک نے دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر شوکت مرزائیوب اور ان کے وفد کا گرمی سے استقبال کیا اور ادارے کا مکمل دورہ کروایا، اس دوران صدر کو GIDS کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس میں جدید دفاعی حل، صنعتی صلاحیتیں اور تکنیکی ایجادات شامل تھیں۔صدر اور ان کے وفد نے اہم سہولیات کا معائنہ کیا اور پاکستان میں مقامی دفاعی پیداوار اور صنعتی ترقی کے مختلف شعبوں کی ترقی دیکھنے کا موقع حاصل کیا۔ دورے نے پاکستان کی دفاعی صنعت میں بڑھتی ہوئی مہارت اور ٹیکنالوجی میں خود کفالت کو اجاگر کیا۔
دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دفاع، ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں شراکت داری، علم کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔ اس دورے نے پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے اور تعاون کے مختلف مواقع تلاش کرنے میں اہم قدم کے طور پر پیش کیا گیا۔یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور مشترکہ سرمایہ کاری، تکنیکی اشتراک اور صنعتی منصوبوں کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں تعاون کے نئے راستے کھولنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا صدر منتخب، چارج سنبھال لیا امریکا اور روس کے درمیان آخری جوہری معاہدہ ختم، دنیا ایک نئے خطرناک دور میں داخل ہو گئی ازبکستان کے صدر کی پاکستان آمد، پاک فضائیہ کے طیاروں نے ازبک صدر کوشاندار سلامی پیش کی ہمارے حکمرانوں نے کشمیریوں کے خون اور ناموس کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کیا،مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم شہباز شریف 13سے 15فروری کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے جرمنی کا دورہ کرینگے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان 28معاہدوں ، مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا دورہ

پڑھیں:

علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 

پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل