سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشتگرد ہلاک کردیے۔

کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی، ہلاک دہشتگرد براہ راست پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی ٹیمز کو  خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس  نے کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب آخری خارجی کے خاتمے سے دیا جائیگا، انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایات پر پولیس پر حملوں کے ردعمل میں فتنہ الخوارج کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے جسکے تسلسل میں آج  صبح ڈیرہ اسماعیل خان ریجن سی ٹی ڈی نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی۔

سی ٹی ڈی ٹیمز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا جنہوں نے گرفتاری  سے بچنے کیلئے فائرنگ کی، سی ٹی ڈی ٹیمز نے بھی حق خود حفاظت کے لیے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنکی شناخت نعمت اللہ، عبد الروف افغانی اور مصطفی کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں ہلاک  دہشتگرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔ علاقے میں مزید دہشتگردوں اور سہولتکاروں کی موجودگی کے پیش نظرسرچ آپریشنز سمیت تفتیش کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کو نشان عبرت بنانے کے لیے ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کا ردعمل انتہائی سخت ہوگا اور آخری خارجی کے جہنم واصل کئے جانے   تک تگ و دو جاری رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس اور پر حملوں سی ٹی ڈی

پڑھیں:

افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 

کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے  ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار